فیملی وزٹ ویزے کی مدت میں توسیع ابشر کے ذریعہ ہوگی: سعودی محکمہ پاسپورٹ

عرب دنیا

جدہ  (محمد اکرم اسد) سعودی محکمہ پاسپورٹ نے کہا ہے کہ فیملی وزٹ ویزے کی مدت میں توسیع ابشر کے ذریعہ ہوگی۔وزٹ ویزے کی مدت میں زیادہ سے زیادہ 180دن تک توسیع کی جاسکتی ہے۔ محکمہ پاسپورٹ نے ٹویٹر پر اپنے اکاؤنٹ میں کہا ہے کہ فیملی وزٹ ویزے کی توسیع مدت ختم ہونے سے 7دن پہلے کی جائے۔ ختم ہونے کے 3دن بعد تک توسیع کی جاسکتی ہے ۔ توسیع کی مجموعی مدت 180تک ہوگی۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں