بیت المقدس عرب اور اسلامی شہر ہے اور یہی اس کی شناخت باقی رہے گی: عبدالرحمن السدیس

عرب دنیا

مکہ مکرمہ( محمد اکرم اسد) حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ اور حرم مکی شریف کے امام وخطیب شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے کہا ہے کہ بیت المقدس عرب اور اسلامی شہر ہے اور یہی اس کی شناخت باقی رہے گی۔ انہوں نے حرمین شریفین کے علماء کی نمائندگی کرتے ہوئے کہا کہ بیت المقدس مسلمانوں کا قبلہ اول اور تیسرا حرم شریف ہے ۔ یہ رسول اکرمﷺ کی جائے اسراء بھی ہے۔مسئلہ فلسطین اور بیت المقدس کے حوالے سے سعودی عرب کا اصولی موقف ہے۔ بانی مملکت شاہ عبد العزیز سے لے کر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز تک مملکت کے تمام فرمانرواؤں نے قضیہ قدس کی حمایت کی ہے۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں