’اب اس کام کے بھی حکومت کو پیسے ادا کرنا پڑیں گے‘ سعودی عرب نے غیرملکی ورکروں کیلئے نیا اعلان کردیا، سب کو شدید پریشان کردیا

’اب اس کام کے بھی حکومت کو پیسے ادا کرنا پڑیں گے‘ سعودی عرب نے غیرملکی ...
’اب اس کام کے بھی حکومت کو پیسے ادا کرنا پڑیں گے‘ سعودی عرب نے غیرملکی ورکروں کیلئے نیا اعلان کردیا، سب کو شدید پریشان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں پر ہر زیر کفالت فرد کی مد میں ماہانہ 100 ریال کی فیس یکم جولائی سے عائد ہو چکی ہے اور سعودی محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ اس فیس سے کوئی بھی زیر کفالت فرد مستثنیٰ نہیں ہے ، حتیٰ کہ نومولود بچوں کیلئے بھی فیس ادا کرنا ہوگی۔
سعودی گزٹ کی رپورٹ کے مطابق نومولود زیر کفالت بچوں کیلئے فیس کی وصولی ان کی پیدائش کی رجسٹریشن کے بعد ہوگی اور اس فیس کا تعین بچے کی پیدائش کے دن سے ہوگا۔ یہ فیس اقامہ کی تجدید یا نئے اقامہ کے حصول کے وقت ایڈوانس ادا کرنا ہوگی اور پرائیویٹ سیکٹر میں کام کرنے والے تمام غیر ملکیوں پر اس فیس کا نفاذ ہوگا۔

سعودی عرب میں عید کی چھٹیاں منانے والے پاکستانی ملازمین پر بجلیاں گرگئیں، وہ کام ہوگیا کہ عید کی ساری خوشیاں دھری کی رہ گئیں
جولائی 2017ءسے شروع ہونے والے پہلے سال کے دوران ہر زیر کفالت فرد کیلئے 100ریال ماہانہ کے حساب سے فیس وصول کی جائے گی۔ یہ فیس سالانہ بنیادوں پر ادا کرنا ہوگی اور قطعی طور پر ناقابل واپسی ہوگی۔ اگلے سال سے یہ فیس 200 ریال فی زیر کفالت فرد ہوگی اور اسی طرح ہر سال 100 ریال کے اضافے کے ساتھ 2020ءمیں 400 ریال فی زیر کفالت فرد ہوگی۔

مزید :

عرب دنیا -