عرب لیگ اور عرب پارلیمان کا برما میں مسلمانوں کی نسل کشی پر شدید برہمی کا اظہار

عرب لیگ اور عرب پارلیمان کا برما میں مسلمانوں کی نسل کشی پر شدید برہمی کا ...
عرب لیگ اور عرب پارلیمان کا برما میں مسلمانوں کی نسل کشی پر شدید برہمی کا اظہار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض(آئی این پی )عرب لیگ اور عرب پارلیمان نے برما میں مسلمانوں کی نسل کشی پر شدید برہمی کا اظہارکرتے ہوئے حکومت میانمارسے مطالبہ کیا کہ روہنگیا مسلمانوں کے خلاف ظلم و بربریت کی تحقیقات کرواتے ہوئے مرتکب افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق عرب لیگ نے اپنے تحریری اعلامیئے میں حکومت میانمار سے مطالبہ کیا کہ روہنگیا مسلمانوں کے خلاف ظلم و بربریت کی تحقیقات کرواتے ہوئے مرتکب افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ عرب پارلیمان نے بھی اپنے ایک بیان میں اقوام متحدہ ، آسیان اور اسلامی تعاون تنظیم سے روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی رکوانے کیلیے اختیارات استعمال کرنے کی درخواست کی ہے ۔

چین کی اہم ملکی سفارتکاری کے بارے میں حقائق اور اعداد و شمار، گورننس کے بارے میں صدر شی کی کتاب

دوسری جانب اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے روہنگی مسلمانوں کیخلاف غیر معمولی طاقت کے استعمال پر بے چینی کا اظہار کردیا۔ او آئی سی کے ماتحت انسانی حقوق کے ادارے نے اعلامیہ جاری کرکے ایک بار پھر روہنگی اقلیت کیخلاف میانمار میں ریاستی طاقت کے بیجا تشدد کی نئی لہر پر تشویش اور صدمے کا اظہار کیا ۔

انسانی حقوق کے ادارے نے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔ اس نے میانمار کی حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ وہ اپنے یہاں آباد بے قصور روہنگیا  مسلمانوں کے حقوق کی ہر طرح کی خلاف ورزیاں ختم کرانے کے لئے فوری اور موثر اقدام کرے۔ او آئی سی نے اقوام متحدہ کے دیگر ادارو ں کی آواز میں آواز ملاتے ہوئے کہا کہ اراکان صوبے سے متعلق بین الاقوامی مشاورتی کمیٹی کی سفارشات پر عمل درآمد کیا جائے۔

اس حوالے سے کی جانے والی سفارشات میں میانمار حکومت سے روہنگی مسلمانوں کی شہریت، ملک میں آمد ورفت کی آزادی اور ذرائع ابلاغ نیز انسانی امداد کے اداروں پر عائد پابندیاں ختم کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔

مزید :

عرب دنیا -