سعودی عرب میں گھریلو ملازماؤں کے لئے انوکھی سروس شروع
ریاض(آئی این پی )سعودی عرب میں ایک ایئرپورٹ نے بیرون ملک سے آنے والی گھریلو ملازماؤں کے لئے انوکھی سروس شروع کردی ہے، جس کے تحت انھیں ایئرپورٹ پر اترنے کے بعد براہ راست ان کے مالکان تک پہنچا دیا جائے گا تاکہ انھیں وہاں خود سے نہ جانا پڑے۔
افغان طالبان نے صرائے پل واقعہ میں ملوث ہونے کی تردید کردی
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے کنگ خالد ایئرپورٹ کی نمائندگی کرنے والی ریاض ایئرپورٹ کمپنی نے اپنے ٹوئٹر اکانٹ پر ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں طیارے کا دروازہ ایک گھر میں کھلتا ہوا نظر آتا ہے۔اس کے ساتھ یہ لکھا ہوا ہے کہ ’’اس توصلک ‘‘سروس کے تحت ہم آپ کی گھریلو ملازمہ کو طیارے سے براہ راست آپ کے گھر پہنچاتے ہیں۔اس سروس کی خدمات لوگ فون کے ذریعے ڈراپ کرنے کی فیس ادا کر کے حاصل کر سکتے ہیں۔اس پر عرب کے ٹوئٹر صارفین کی جانب سے ملے جلے رد عمل سامنے آئے ہیں۔بعض کا کہنا ہے کہ کمپنی کی یہ سروس ان بیرونی گھریلو ملازماؤں کو بے جا پریشانیوں سے بچاتی ہے جبکہ بعض نے اسے گھریلو ملازماؤں کو مصنوعات میں تبدیل کرنے کے طور پر بیان کیا ہے جبکہ ایک ٹوئٹر صارف نے پوچھا کہ ’’کیا انھیں کارگو سمجھا جائے؟‘‘
واضح رہے کہ خلیج کی یہ مملکت لاکھوں گھریلو ملازموں پر منحصر ہے جن میں سے بہت سے بنگلہ دیش جیسے جنوبی ایشیائی ممالک سے آتے ہیں۔تمام بیرونی ملازموں کو سعودی عرب میں داخل ہونے اور وہاں سے باہر جانے کے لیے سعودی شہری سپانسر کی اجازت کی ضرورت ہوتی ہے اور ویزے کے انتظام میں 6 ماہ تک کا وقت لگ سکتا ہے۔