سعودی باپ نے حلیہ لڑکیوں جیسا ہونے پرنوجوان کوبیٹی کا رشتہ دینے سے انکار کر دیا
ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی باپ نے شادی کے خواہشمند نوجوان کا حلیہ اور انداز گفتگو لڑکیوں جیسا ہونے پر اسے بیٹی کا رشتہ دینے سے انکار کر دیا۔ایمریٹس 24/7ویب سائٹ کے مطابق سعودی نوجوان اس وقت حیران رہ گیا جب لڑکی کے باپ نے اسے یہ کہتے ہوئے بیٹی کا رشتہ دینے سے انکار کر دیا کہ اگر وہ اس کی بیٹی سے شادی کا خواہش مند ہے تو پہلے اپنا حلیہ تبدیل کرے۔
آرمی چیف اور وزیراعظم کے درمیان ملاقات کیلئے کوشاں شہبازونثار کو کامیابی تاحال نہ مل سکی ، ملٹری اسٹیبلمشنٹ کا کرپشن کیخلاف مہم کو منطقی انجام تک پہنچانے کا پیغام: اخبار کا دعویٰ
ڈیلی صدا نے باحا کے جنوبی ٹاﺅن سے رپورٹ کیا ہے کہ ”لڑکی کے باپ نے شادی کے خواہش مند نوجوان سے کہا کہ وہ پہلے اپنا حلیہ حقیقی مرد جیسا بنائے پھر وہ اس کی بیٹی سے شادی کر سکتا ہے، نہیں تو وہ شادی کے لئے نہیں مانے گا “۔بتایا گیا کہ لڑکی کے باپ محسوس کیا کہ اس کی بیٹی سے شادی کا خواہش مند نوجوان بالکل لڑکی کی طرح لگ رہا ہے کیونکہ اس نے نہ صرف لمبے بال رکھے ہوئے تھے بلکہ ’چست کپڑے ‘ بھی پہن رکھے ہوئے تھے اور تو اور اس کا اندازِ گفتگو بھی لڑکیوں جیسا تھا۔
چھ بیٹیوں کے باپ عرب شہری کاجہیز میں ایسی چیز کا مطالبہ کہ ہرکوئی تعریف پر مجبور ہوگیا
مزید بتایا گیا کہ ”لڑکی کے باپ نے محسوس کیا کہ لڑکی نما شادی کے خواہش مند نوجوان نے اپنے بالوں کو بڑھا کرنے کے لئے بہت ہی زیادہ وقت لگایا ہو گا ، یہ آدمیوں کو کسی صورت زیب نہیں دیتا“۔