سعودی عرب سے ڈی پورٹ کئے جانے والے غیر ملکیوں نے جاتے جاتے ایسا بدلہ لے لیا کہ سعودیوں کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں، ہنگامہ برپاہوگیا

عرب دنیا

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب سے بے دخل کئے گئے غیر ملکیوں کا کسی اور پر بس نہ چلا تو انہوں نے جاتے جاتے سعودی ائرلائن کے ہوائی جہاز پر غصہ اتارنے کا فیصلہ کر لیا اور جہاز کا ایسا برا حال کیا کہ جس نے بھی دیکھا چیخ اٹھا۔
عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایتھوپیا سے تعلق رکھنے والے افراد کی ایک بڑی تعداد کو سعودی ائیرلائن کی پرواز A330 کے ذریعے جدہ سے ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا بھیجا گیا تھا۔ ان افراد نے دوران پرواز طیارے میں اس قدر غلاظت پھیلائی کہ فضائی تاریخ کے غلیظ ترین سفر کانیا ریکارڈ قائم ہوگیا۔
طیارے کی عبرتناک حالت کی متعدد تصاویر دنیا بھر کے میڈیا میں گردش کررہی ہیں۔ ان تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طیارے کے ٹوائلٹس میں غلاظت بکھری پڑی ہے جبکہ استعمال شدہ غلیظ ٹشو بھی ہر جگہ پھیلے نظر آتے ہیں۔ ٹوائلٹس کے اندر جو حال ہے باہر بھی صورتحال اس سے کچھ زیادہ مختلف نہیں ہے، گویا پورے کا پورا طیارہ ہی ٹوائلٹ کا منظر پیش کررہا ہے۔

”جہاں بھی کسی غیر ملکی کو یہ کام کرتے دیکھو تو فوراً اس نمبر پر کال کرو“ سعودی عرب نے شہریوں کو ہدایت دے دی، ملک میں مقیم غیر ملکیوں کو مزید پریشان کردیا
یہ تصاویر دیکھ کر ہر کوئی حیرت کا اظہار کررہا ہے کہ افریقی مسافروں نے طیارے میں اس قدر غلاظت کیسے پھیلائی اور عملہ کچھ کرنے میں ناکام کیوں رہا۔ اس واقعے پر افسوس کرتے ہوئے اکثر انٹرنیٹ صارفین کا کہنا ہے کہ اگرچہ ملک بدر کئے گئے افریقی باشندے ہی بنیادی طور پر غلاظت پھیلانے کے ذمہ دار ہیں لیکن عملہ اور ائیرلائن بھی ذمہ دار ہے کہ جس نے ایسی صورتحال سے بچنے کے لئے نہ ہی کوئی انتظام کررکھا تھا اور نہ ہی اس کام کو روکنے کے لئے کوئی ایکشن لیا گیا۔