سعودی عرب میں منظر عام پر آئی ایک ٹیکسی ڈرائیور کی ایسی ویڈیو کہ ملک میں ہنگامہ برپا ہو گیا، آخر اس میں ایسی کیا حرکت کر ڈالی؟ آپ بھی جانئے

سعودی عرب میں منظر عام پر آئی ایک ٹیکسی ڈرائیور کی ایسی ویڈیو کہ ملک میں ...
سعودی عرب میں منظر عام پر آئی ایک ٹیکسی ڈرائیور کی ایسی ویڈیو کہ ملک میں ہنگامہ برپا ہو گیا، آخر اس میں ایسی کیا حرکت کر ڈالی؟ آپ بھی جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) عوام کو دہشت گردی کے خطرات اور تباہی سے آگاہ کرنا قابل تحسین بات ہے لیکن ایک سعودی شخص نے یہ پیغام اتنے بھیانک انداز میں دیا کہ پورا ملک چیخ اٹھا۔
”گلف نیوز“ کے مطابق ایک پرائیویٹ کمپنی کی طرف سے تیار کی گئی ویڈیو میں ایک باریش اداکار کو ٹیکسی ڈرائیور کے روپ میں دکھایا گیا ہے، جو خود کو مسافروں کے سامنے ایک خود کش حملہ آور کے طور پر پیش کرتا ہے۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک نوعمر مسافر کو یہ شخص ایک جعلی خود کش بیلٹ دکھاتا ہے اور اسے کہتا ہے کہ خود کش حملہ نیک عمل اور بخشش کا راستہ ہے، اور اپنے ساتھ نوعمر مسافر کو بھی ’افضل موت‘ کے لئے تیار ہو جانے کو کہتا ہے۔ یہ بات سن کر نوعمر مسافر شدید خوفزدہ ہوجاتا ہے اور ٹیکسی کا دروازہ کھول کر دوڑ لگادیتا ہے۔ اسی طرح ایک اور نوعمر مسافر کے سامنے جب یہ ’خودکش بمبار‘ اپنے خوفناک عزائم کا اظہار کرتا ہے تو وہ بے اختیار رونا شروع کردیتا ہے اور اسے خود کش حملے سے باز رکھنے کے لئے قائل کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

مزید جانئے: دنیا کے عجیب و غریب مقابلہ حسن،'مس ایٹم بم 'بھی شامل
ویڈیو میں دو اور مسافروں کے ساتھ بھی اسی طرح کا سلوک دکھایا گیا ہے۔ یہ دونوں مسافر ہمت سے کام لیتے ہیں اور ’خود کش حملہ آور‘ پر قابو پانے کی کوشش کرتے ہوئے اور اسے ٹیکسی روکنے پر مجبور کر دیتے ہیں۔
یہ ویڈیو سامنے آتے ہی سعودی سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا۔ سعودی انٹرنیٹ صارفین اسے بے حسی کی انتہا قرار دیتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف سخت ترین ایکشن کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ عوام کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف آگاہی پیدا کرنے کے لئے یہ انتہائی غیر مناسب اور غیر سنجیدہ طریقہ ہے۔ دوسری جانب ویڈیو تیار کرنے والی پرائیویٹ کمپنی شعور اور آگاہی کی مہم کے نام پر اس کا دفاع کررہی ہے۔


Taxi Driver Prank by dailypakistan

مزید :

عرب دنیا -