دبئی میں پاکستانیوں نے نئی تاریخ رقم کردی، 14 اگست کو متحدہ عرب امارات میں پاکستانیوں کی بنائی ایک ایسی چیز کا افتتاح کیا جائے گا کہ جان کر آپ کی خوشی کی بھی انتہا نہ رہے گی

دبئی میں پاکستانیوں نے نئی تاریخ رقم کردی، 14 اگست کو متحدہ عرب امارات میں ...
دبئی میں پاکستانیوں نے نئی تاریخ رقم کردی، 14 اگست کو متحدہ عرب امارات میں پاکستانیوں کی بنائی ایک ایسی چیز کا افتتاح کیا جائے گا کہ جان کر آپ کی خوشی کی بھی انتہا نہ رہے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان ایسوسی ایشن دبئی اس یوم آزادی کے موقع پر دبئی میں ”پاکستان سنٹر“ کے نام سے پہلے نان پرافٹ میڈیکل سنٹر کی بنیاد رکھ کر نئی تاریخ رقم کرنے والی ہے۔
خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر فیصل اکرام نے گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ دبئی میں رہنے والے پاکستانیوں کا ہمیشہ سے خواب تھا کہ وہ ایک ایسا مرکز قائم کریں کہ جہاں پاکستانی کمیونٹی کے تمام افراد میڈیکل سنٹر، جم، ریسٹورنٹ، تفریحی و دفتری سہولیات اور مسجد کی سہولت سے استفادہ کرسکیں۔ ”پاکستان سنٹر“ متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے اس دیرینہ خواب کی تعبیر ہو گا۔

’جب تک کفیل غیر ملکیوں کی ایک ایک پائی ادا نہیں کردیتے تب تک۔۔۔‘ سعودی بادشاہ شاہ سلمان نے بڑا اعلان کردیا، پریشان حال غیر ملکیوں کے دل کی بات کہہ دی
یہ شاندار پراجیکٹ 12 ملین درہم کی لاگت سے 18 سے 20 ماہ کے دوران مکمل کیا جائے گا۔ نئی عمارت کی ایک منزل میڈیکل سنٹر، فٹنس و ری ہبیلی ٹیشن سنٹر کے لئے مختص کی جائے گی۔ میڈیکل سنٹر، اس پراجیکٹ کا اہم ترین حصہ ہوگا جو پاکستانی کمیونٹی کے ہر فرد کے لئے طبی سہولیات پیش کرے گا۔
ڈاکٹر فیصل نے بتایا کہ اس پراجیکٹ کی فنڈنگ بھی انتہائی منفرد طریقے سے کی جائے گی۔ پراجیکٹ کے تعمیری کام کو 12ہزار اینٹوں میں تقسیم کیا جائے گا اور ہر اینٹ کو ایک ہزار درہم کے بدلے فروخت کیا جائے گا۔ یوں ایک اینٹ کے لئے ایک ہزار درہم کی ادائیگی کرنے والا شخص اس منصوبے میں ایک اینٹ کا مالک ہوگا، یعنی یہ منصوبہ ہزاروں پاکستانیوں کی مشترکہ ملکیت ہو گا۔ میڈیکل سنٹر کو متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے پاکستانی ڈاکٹر مل کر چلائیں گے، اور اس کی خدمات ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں کو دستیاب ہوں گی۔

مزید :

عرب دنیا -