مصر میں عرب لیگ کا اجلاس، مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارلحکومت تسلیم کرنے کے امریکی فیصلے کی مذمت

مصر میں عرب لیگ کا اجلاس، مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارلحکومت تسلیم کرنے ...
مصر میں عرب لیگ کا اجلاس، مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارلحکومت تسلیم کرنے کے امریکی فیصلے کی مذمت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جده (محمد اكرم اسد) مصر کے دارالحكومت قاهره میں منعقده عرب ممالک کی نمائنده عرب لیگ کے وزرائے خارجہ کے ہنگامی اجلاس میں بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے امریکی فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ اس فیصلے سے نہ صرف امن عمل سپوتاژ ہوگا بلکہ پر امن دو ریاستوں کا فارمولہ بھی متاثر ہوگا۔ اجلاس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ امریکی صدر ٹرمپ کے فیصلہ خطے میں انتہا پسندی اور شدت کو پروان ملے گا۔
امریکہ کی طرف سے کیا گیا فیصلہ نہ صرف بے بنیاد ہے بلکہ عالمی قرار دادوں کے بھی خلاف ہے۔مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ امریکہ نے خود کو انتہائی خطرناک کیفیت سے دوچار کردیا ہے جس کے باعث اس کی غیر جانبداری مشکوک ہوگئی ہے۔ عرب لیگ نے زور دے کر کہا کہ عالمی قرار دادوں کے خلاف اور زمینی حقیقتوں سے ميل نہ کھانے والے تمام یکطرفہ فیصلوں کو مسترد کرتے ہیں۔ مشرقی بیت المقدس فلسطین کا دار الحکومت ہے ۔ یہاں اس وقت تک امن قائم نہیں ہوسکتا جب تک آزاد فلسطینی ریاست کا قیام نہ ہو جس کا دار الحکومت بیت المقدس ہو اور جو 1967ءکی سرحد کے مطابق ہو جس پر عالمی قراردادیں جاری کی جاچکی ہیں۔

مزید :

عرب دنیا -