’میری لاش نکال کر کہیں اور منتقل کردیں‘مردہ شخص کی رشتہ داروں سے خواب میں ملاقاتیں، پھر قبرکھودی گئی تو۔ ۔ ۔

’میری لاش نکال کر کہیں اور منتقل کردیں‘مردہ شخص کی رشتہ داروں سے خواب میں ...
’میری لاش نکال کر کہیں اور منتقل کردیں‘مردہ شخص کی رشتہ داروں سے خواب میں ملاقاتیں، پھر قبرکھودی گئی تو۔ ۔ ۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قاہرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلامی تاریخ پر نظردوڑائیں تووہ معجزوں سے بھری پڑی ہے اور حالیہ دنوں میں ایسا ہی ایک واقعہ مصرمیں پیش آیا جہاں ایک شخص اپنی موت کے35دن بعد تک رشتہ داروں کے خواب میں آتارہاکہ قبر کو منتقل کریں لیکن جب قبرکھولی گئی تو جسد خاکی بالکل ایسے ہی تھا جیسے ابھی تدفین ہوئی ہوجبکہ طبی ماہرین کا کہناتھاکہ قبرکشائی سے چند لمحے قبل انتقال ہواہے یعنی انہیں اپنے انتقال سے 35روز قبل ہی دفن کردیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق رشتہ داروں کے خواب میں متوفی کی طرف سے اپنا جسد خاکی کسی دسری جگہ منتقل کرنے کے اصرا رپر خاندان والوں نے سرکاری حکام کو قبرکشائی اور میت کی منتقلی کی درخواست دی۔طبی ماہرین اور سیکورٹی کی موجودگی میں قبر کشائی کی گئی تو معلوم ہوا کہ35دن قبل مردہ خیال کرکے جس شخص کو دفن کردیا گیا تھا، وہ زندہ تھا تاہم اس کی موت قبر کشائی سے چند گھنٹے قبل ہوئی ہے۔

اب کوئی بھی آپ کو نامعلوم نمبر سے فون کر کے تنگ نہیں کر سکتا کیونکہ۔۔۔،یہاں کلک کریں
’ العربیہ‘ کے مطابق یہ واقعہ مصر کے جنوب میں واقع صوبہ قص کے گاو¿ں المقرابیاپ میں پیش آیاجہاں55سالہ محمد عبدالوہاب مصطفی کی وفات اور اس کے دفن ہونے کے واقعے نے علاقے کے لوگوں کو حیرت میں ڈال دیا ۔اخبار کے مطابق متوفی کے خاندان نے پراسیکوٹر کو عبدالوہاب کی قبر کشائی کی درخواست دی کہ وہ جسد خاکی کسی اور قبرستان میں منتقلی چاہتے ہیں۔ رشتہ داروں کا کہنا تھا کہ مرحوم شخص ان کے خواب میں آئے اور کہا کہ اس کی قبر اس جگہ منتقل کی جائے جسے وہ اعتکاف ، دعا اور عبادت کے لئے استعمال کرتے تھے۔
پبلک پراسیکیوٹر نے بظاہر ان کے خاندان کے موقف سے اتفاق کیا اور اس نے طبی بورڈ اور سیکیورٹی حکام کی موجودگی میں قبر کشائی کرکے میت کی منتقلی کا حکم دیا لیکن جیسے ہی قبر کشائی کا کام شروع ہوا تو طبی ماہر نے تصدیق کی کہ ان کی میت ویسی ہی ہے جیسی ابھی دفن کی گئی ہو، اس کا جسد خاکی ذرا بھی متاثر نہیں ہوا تھا۔سرکاری اور طبی ماہرین نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ 35دن پہلے جب اسے دفنایا گیا تھا اس وقت وہ مردہ نہیں تھا بلکہ اس کی موت قبر کشائی کے چند گھنٹے قبل ہو ئی ہے۔

پی ایس ایل کرپشن سکینڈل، تحقیقات مکمل ، ذوالفقار بابراور شاہزیب حسن کی قسمت کا فیصلہ بھی ہوگیا ، سب سے بڑی خبرآگئی
دیہاتیوں نے پہلی تدفین کے وقت مرحوم کا جنازہ بڑے اہتمام سے کیا تھا،وہ ایک عبادت گزار خیال کیا جاتا تھا۔ایک رشتہ دار نے اخبارکو بتایا کہ ان کا خاندان نے ان کے احترام میں مزار تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔گاو¿ں کے میئر حج غالب نے العربیہ کو اس واقعے کے حقیقی ہونے کی تصدیق کی اور کہا کہ وہ عبادت گزار اور عظیم اخلاق کا مالک تھا،وہ گاﺅں میں ایک شیخ کی حیثیت سے کام کرتے رہے اور لوگوں کے مسائل کو حل کرتا تھا، اچھی خاصی شہرت رکھتے تھے ۔