’میری ماں تو اکثر ہمارے لئے یہ چیز۔۔۔‘ نوعمر بچے نے دبئی پولیس کو اپنی ماں کے بارے میں ایسی بات کہہ دی کہ خاتون کو پکڑ کر فوری جیل میں ڈال دیا، نادانی میں ایسا کیا کہہ دیا؟ جان کر تمام والدین گھبراجائیں گے

’میری ماں تو اکثر ہمارے لئے یہ چیز۔۔۔‘ نوعمر بچے نے دبئی پولیس کو اپنی ماں ...
’میری ماں تو اکثر ہمارے لئے یہ چیز۔۔۔‘ نوعمر بچے نے دبئی پولیس کو اپنی ماں کے بارے میں ایسی بات کہہ دی کہ خاتون کو پکڑ کر فوری جیل میں ڈال دیا، نادانی میں ایسا کیا کہہ دیا؟ جان کر تمام والدین گھبراجائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ابوظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک)عرب ممالک میں منشیا ت لے کر داخل ہونے والوں کے برے انجام کی خبریں آئے روز سامنے آتی ہیں لیکن اس کے باوجود بعض لوگ کمال معصومیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہ کام کرتے ہیں اور اپنی جان کو خطرے میں ڈال لیتے ہیں۔ ذاتی استعمال کے لئے چرس ساتھ لیجانے والی ایشیائی خاتون بھی ایک ایسی ہی مثال ہے، جسے ائیرپورٹ پر اس کے اپنے ہی بچے نے پکڑوا دیا۔ خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق شارجہ کرمنل کورٹ نے مقدمے کی سماعت کے بعد خاتون کو پانچ سال قید کی سزا سنائی ہے، جس کے مکمل ہونے پر ملک بدر کردیا جائے گا۔

’اس نے اپنے جسم کا ایسا حصہ میرے منہ کے قریب رکھ دیا کہ غصے میں اسے مار ہی ڈالا‘ دبئی میں پاکستانی شہری نے اپنے ہم وطن کو مار ڈالا، وجہ ایسی جو آپ نے آج تک کبھی پاکستان میں نہ سنی ہوگی
پولیس کے مطابق خاتون اپنے بیٹے اور خاوند کے ساتھ متحدہ عرب امارات آئی تھی اور ائیرپورٹ پر چیکنگ کے دوران اس کے پرس سے چرس برآمد ہوئی تھی۔ خاتون کے بیٹے نے پولیس کو بتایا کہ اس کی والدہ اکثر اس چیز کا استعمال کرتی تھی اور اپنے عزیزوں کے لئے بھی لے کر آئی تھی۔ ڈرگ ٹیسٹ سے معلوم ہوا خاتون باقاعدگی سے اس نشے کا استعمال کرتی تھی اور تفتیش کے دوران اس نے اعتراف کر لیا کہ وہ اپنے ذاتی استعمال کے لئے منشیات ساتھ لائی تھی۔

مزید :

عرب دنیا -