مستعفیٰ ہونے والے وزیراعظم سعد الحریری کو اغواءکر لیا گیا:لبنانی صدر کا دعویٰ

مستعفیٰ ہونے والے وزیراعظم سعد الحریری کو اغواءکر لیا گیا:لبنانی صدر کا ...
مستعفیٰ ہونے والے وزیراعظم سعد الحریری کو اغواءکر لیا گیا:لبنانی صدر کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیروت (ڈیلی پاکستان آن لائن )لبنان کے صدر نے دعویٰ کیاہے کہ مستعفیٰ ہونے والے وزیراعظم سعد الحریری کو اغواءکر لیا گیاہے ۔
ایکسپریس ٹریبوی نے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز ‘کا حوالہ دیتے ہوئے کہاہے کہ لبنان کے صدر نے غیر ملکی سفارتکاروں کو بتایاہے کہ عہدے سے استعفیٰ دینے والے وزیراعظم سعد الحریری کو مبینہ طور پر اغواءکر لیاگیاہے ۔لبنان کے صدر نے ان خیالات کا اظہار جمعہ کے روز ہونے والی انتہائی اہم میٹنگ کے دوران کیا ۔سعد الحریری کے مستعفیٰ ہونے کے بعد سے لے کر اب تک لبنان کے صدر نے لبنان کے سیاستدانوں اور غیر ملکی سفارتکاروں کے ساتھ انتہائی اہم ملاقاتیں کی ہیں ۔
واضح رہے کہ لبنان کے وزیراعظم سعد الحریری نے استعفیٰ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی جان کو خطرہ ہے اور انھیں قتل کیا جاسکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم ایک ایسے ماحول میں رہ رہے ہیں جیسا (ان کے والد اور سابق وزیراعظم ) شہید رفیق الحریری کے قتل کے وقت تھا۔میں نے یہ بو محسوس کر لی ہے کہ میری زندگی کو نشانہ بنانے کے لیے خفیہ ساز ش کے تانے بانے بنے جارہے ہیں۔

مزید :

عرب دنیا -