فلسطین کا معاملہ سب سے بڑا مسئلہ ہے ،دہشت گردی کو اسلام سے نہیں جوڑا جا سکتا ،عالم اسلام اپنے اندر سے فرقہ واریت کا خاتمہ کریں ، خطبہ حج

فلسطین کا معاملہ سب سے بڑا مسئلہ ہے ،دہشت گردی کو اسلام سے نہیں جوڑا جا سکتا ...
فلسطین کا معاملہ سب سے بڑا مسئلہ ہے ،دہشت گردی کو اسلام سے نہیں جوڑا جا سکتا ،عالم اسلام اپنے اندر سے فرقہ واریت کا خاتمہ کریں ، خطبہ حج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض(اسد اکرم) امام کعبہ الشیخ عبد الرحمن السدیس نے کہا ہے کہ فلسطین کا مسئلہ سب سے بڑا ہے ،دہشت گردوں نے نوجوانوں کو ورغلا کر قتل و فساد کی راہ پر ڈالا ،دہشت گردی کا اسلام اور امت مسلمہ سے کوئی تعلق نہیں،دنیا کو اس وقت مختلف شکلوں میں دہشت گردی کے فتنے کا سامنا ہے ،ایسے حالات میں حکمرانوں اور مسلمانوں پر کفر کا بہتان لگانے والا فتنہ پرور ٹولہ ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ فرقہ واریت کو جڑ سے ختم کرنا چاہیے،عالم اسلام اپنے اندر فرقہ واریت کو ختم کر کے اتحاد پیدا کرے ،اتحاد امت اور تدبر سے ان تمام مسائل کو حل کرنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ جس نے ایک انسان کو بچایا اس نے پوری انسانیت کو بچایا ،جس نے ایک انسان کو قتل کیا ،اس نے پوری انسانیت کا قتل کیا ،زمین پر فساد پھیلانے والوں کو ان کے انجام تک پہنچانا چاہیے ۔

وقوف عرفات کی ادائیگی جاری ، لاکھوں عازمین میدان عرفات میں جمع ،ہر طرف لبیک الھمم لبیک کی صدائیں
حج کے موقع پر خطبہ دیتے ہوئے امام کعبہ الشیخ عبد الرحمن السدیس نے کہا کہ دنیا اس وقت مختلف شکلو ں میں دہشت گردی کے فتنے کا سامنا کر رہی ہے،دہشت گرد ی کو کسی بھی قوم یا دین سے نہیں جوڑا جا سکتا ،دہشت گرد تکفیر ،دھماکوں سے امت مسلمہ کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے حرمین شریفین اور مقدس مقامت کی حفاظت کا ذمہ لیا ہے ،مقدس مقامات میں فساد پھیلانے والے ہر گز کامیاب نہیں ہوں گے۔امام کعبہ نے کہا کہ مسجد اقصیٰ ہمارا قبلہ اول تھا ،اس کی آزادی کے لیے جدو جہد کرنی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ میڈ یا اسلام کی اصل تعلیمات پیش اور حقائق پر مبنی معلومات فراہم کرے ،میڈ فتنہ اور معاشروں میں تقسیم کرنے والا مواد نشر نہ کرے ۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کو دہشت گردی سے دور رکھنے کے لیے علما کردار ادا کریں ،علما کو سخت مزاجی ترک کر کے خوش مزاجی سے لوگوں کو قریب لانا ہو گا ۔امام کعبہ نے کہا کہ اللہ ایک ہے ،اللہ کا رسول ایک ہے ،ہماری کتاب ایک ہے ،ہمیں فرقہ واریت سے دور رہنا چاہیے ،اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لو ۔ان کا کہنا تھا کہ آج امت مسلمہ مختلف مسائل اور تکالیف کا شکار ہے ،ہمارے لیے نبی کریم ﷺ کا اسوہ حسنہ بہترین نمونہ ہے ۔

بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی68ویں برسی آج منائی جارہی ہے

انہوں نے کہا کہ ہمیں اللہ تعالیٰ نے اسلام کی دولت سے نوازا ہے ،ہمار ا فرض ہے کہ دین کا پیغام ساری دنیا تک پہنچائیں اور دنیا کو بتائیں کہ اسلام اخلاق عالیہ کا دین ہے ،مسلمان نبی رحمت کی اصل تعلیمات کو پھیلائیں ،مسلمان علم،رواداری اور اچھے سلوک اپنا کر بہترین نمونہ بنیں ۔ان کا کہنا تھا کہ مسلمان پر مسلمان کی عزت ،خون اور مال حرام ہے ،عدل اور انصاف اسلام کے سر کا تاج ہے ،بے شک عدل میں خیر ہی خیر ہے ،مسلمان بھائی بھائی ہیں ،ایک دوسرے کے دکھ درد کا احساس ہونا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ اللہ کا خوف رکھنے والا اللہ کے سب سے زیادہ نزدیک ہے ،نبی کریم ﷺ نے فرمایا دوسرے مسلمان کو تکلیف دینے والا ہم میں سے نہیں ،والدین کے ساتھ احسان اور نیکی کرو ،والدین کی نافرمانی نہ کرو ،ان کے آگے جھک کر رہو ،سب سے زیادہ حقوق قریبی رشتے داروں کے ہیں ۔اما م کعبہ الشیخعبد الرحمن السدیس نے کہا کہ تمام لوگوں کے حقوق مساوی ہیں ،مسلمان کا دوسرے مسلمان پر حق ہے ،دنیا کے مسلمان ایک جسم کی طرح ہیں ،آپس میں اتفاق کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ نبی کریم نے آج کے دن ہی خطبہ فرما یا ،اسی دن اللہ نے فرمایا تمہارے لیے دین مکمل ہو گیا ،اللہ نے مسلمانوں کے لیےدین اسلام منتخب کیا ،اس سے سچا کوئی دین نہیں ۔الشیخ عبد الرحمن السدیس نے کہا اللہ نے انسان کو زمین پر اپنا نائب بنا یا ہے ،اللہ کے احکامات پر عمل سے دنیا اور آخرت میں کامیابی ملے گی۔