سعودی عرب میں ہزاروں لوگوں کے سامنے اس شخص کے بال کیوں کاٹے جارہے ہیں؟وجہ ایسی کہ جان کر یقین نہ آئے

سعودی عرب میں ہزاروں لوگوں کے سامنے اس شخص کے بال کیوں کاٹے جارہے ہیں؟وجہ ...
سعودی عرب میں ہزاروں لوگوں کے سامنے اس شخص کے بال کیوں کاٹے جارہے ہیں؟وجہ ایسی کہ جان کر یقین نہ آئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) فٹ بال کا کھیل سعودی عرب میں بہت مقبول ہے اور کئی معروف عالمی فٹ بالرسعودی عرب کی مقامی ٹیموں کی طرف سے کھیلنے کے لیے وہاں جاتے رہتے ہیں لیکن اب سعودی عرب میں ان فٹ بالرز کے بالوں کے سٹائلز پر قضیہ پیدا ہو گیا ہے اور سعودی سپورٹس حکام نے فٹ بالرز کے ”غیراسلامی“ دکھائی دینے والے ہیئرسٹائلز پر پابندی عائد کر دی ہے۔ گزشتہ روز ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر شیئر کی گئی ہے جس میں ایک فٹ بالر کو میدان میں اترنے سے چند منٹ قبل اپنے بال درست انداز میں ترشواتے دکھایا گیا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کھلاڑی نے اپنا پورا سر منڈوایا ہوتا ہے جبکہ سامنے کی طرف ایک لٹ باقی ہوتی ہے جو ماتھے پر لٹک رہی ہوتی ہے۔ جنہیں اس کے میدان میں جانے سے کچھ ہی دیر قبل قینچی سے کاٹ دیا جاتا ہے۔الجزیرہ اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس موقع پر کمنٹیٹرکا کہنا تھاکہ ایسے ہیئرسٹائل اسلامی تعلیمات اور سعودی روایات کے خلاف ہیں۔ سعودی سکولوں کے بچے ان فٹ بالرز کے ہیئرسٹائلز کی نقل کرتے ہوئے اپنے بال اسی انداز میں ترشوا رہے ہیں۔ لہٰذا فٹ بال فیڈریشن کھلاڑیوں کو پابند کرے کہ وہ اس طرح کے ہیئرسٹائلز نہ اپنائیں۔“

مزید :

عرب دنیا -