’بیت المقدس کے بارے میں ٹرمپ کا اعلان اُن لوگوں کے لئے تحفہ ہے جو۔۔۔‘ متحدہ عرب امارات نے بڑا اعلان کردیا

’بیت المقدس کے بارے میں ٹرمپ کا اعلان اُن لوگوں کے لئے تحفہ ہے جو۔۔۔‘ متحدہ ...
’بیت المقدس کے بارے میں ٹرمپ کا اعلان اُن لوگوں کے لئے تحفہ ہے جو۔۔۔‘ متحدہ عرب امارات نے بڑا اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

منامہ(مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ عرب امارات کا شمار مشرق وسطیٰ میں امریکہ کے قریبی اتحادیوں میں ہوتا ہے لیکن یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینے کے متنازع امریکی فیصلے نے متحدہ عرب امارات کو بھی مایوس کردیا ہے۔ خبر ایجنسی روئٹرز کے مطابق متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ انور گرگاش نے اس فیصلے پر اپنی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے اسے امریکا کی جانب سے ان لوگوں کے لئے تحفہ قرار دے دیا ہے جو نفرت کا بازار گرم رکھنا چاہتے ہیں۔

امریکی ویب سائٹ نے مشرق وسطی کی طاقتور ترین 5افواج کے اعدادوشمار جاری کردیئے
اماراتی وزیر خارجہ نے بحرین میں منعقد ہونے والی سکیورٹی کانفرنس منامہ ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ”اس طرح کے معاملات بنیاد پرستوں کے لئے تحفہ ہیں۔ شدت پسند اسے نفرت کی زبان کو ہوا دینے کے لئے استعمال کریں گے۔“ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ خطے میں استحکام اور امن کو فروغ دینے کے لئے رواداری اور برداشت پر مبنی اقدامات کی ضرورت ہے نہ کہ اشتعال انگیز کارروائیوں کی۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ کی جانب سے امریکی فیصلے کی مذمت امریکہ کے لئے اہم پیغام ہے کیونکہ کچھ حلقے اس نظریے کو ہوا دینے کی کوشش کررہے تھے کہ بعض عرب ممالک امریکی فیصلے کی درپردہ حمایت کررہے ہیں۔ متحدہ عرب امارات جیسے اہم خلیجی ملک کی جانب سے یہ بیان سامنے آنا اس بات کی دلیل ہے کہ یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینے کے امریکی فیصلے کو کوئی بھی مسلم ملک تسلیم نہیں کر سکتا۔

مزید :

عرب دنیا -