تارکین وطن کو حقوق دلانے کے لیے سعودی عرب میں ایسی آواز بلند ہوگئی کہ کفیلوں سے ستائے غیرملکی خوشی سے جھوم اٹھے
ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن)عرب ممالک میں روزی روٹی کمانے کے لیے غیرملکی جاتے ہیں لیکن کئی مرتبہ کفیلوں کے ظلم و جبر بھی برداشت کرنا پڑتے ہیں لیکن اب غیرملکیوں کو حقوق دلانے کے لیے سعودی عرب سے ایک ایسی آواز بلند ہوگئی ہے کہ تارکین وطن بھی خوشی سے جھوم اٹھے ۔
ڈیلی پاکستان کا یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
مشیر ایوان شاہی اور رکن سربراہ آوردہ علما بورڈ شیخ عبداللہ المطلق نے آزاد کارکنان کے جرائم سے خبردار کیا اور اسکا ذمہ دار سفاک کفیلوں کو قرار دیا۔ شیخ المطلق نے کہا کہ آزاد گھومنے والے غیر ملکی کارکن کے انحراف کے ذمہ دار وہ بے رحم کفیل ہیں جوانہیں انکے حقوق نہیں دیتے اور انہیں مطلوبہ ملازمت مہیا نہیں کرتے۔ غیر ملکی کارکنان سے کمائی کرنا جائز نہیں۔ جو لوگ غیر ملکی کارکنان کو آزاد چھوڑ کر ان سے پیسے وصول کرتے ہیں وہ ناجائز ہے۔