سعودی ارب پتی کی 22 سالہ نوجوان لڑکی سے شادی، صرف ایک ماہ بعد ہی دلہن شوہر سے محروم ہو گئی لیکن ساتھ ہی اسے ایسی چیز مل گئی کہ پورے خاندان والوں کے پیروں تلے زمین نکل گئی، ایسا کیا تھا کہ طوفان برپا ہو گیا؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

سعودی ارب پتی کی 22 سالہ نوجوان لڑکی سے شادی، صرف ایک ماہ بعد ہی دلہن شوہر سے ...
سعودی ارب پتی کی 22 سالہ نوجوان لڑکی سے شادی، صرف ایک ماہ بعد ہی دلہن شوہر سے محروم ہو گئی لیکن ساتھ ہی اسے ایسی چیز مل گئی کہ پورے خاندان والوں کے پیروں تلے زمین نکل گئی، ایسا کیا تھا کہ طوفان برپا ہو گیا؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب کی ایک خاتون کا شوہر شادی کے ایک ماہ بعد ہی انتقال کر گیا مگر ساتھ ہی خاتون کو ایسی چیز مل گئی کہ پورے خاندان والوں کے پیروں تلے زمین نکل گئی۔ذرائع کے مطابق 22 سالہ عرب خاتون کی ایک سعودی ارب پتی بزنس مین کیساتھ شادی ہوئی تاہم وہ ایک ماہ بعد ہی انتقال کر گیا اور اپنی نئی نویلی دلہن کیلئے 67 ملین (6 کروڑ 70 لاکھ) سعودی ریال اور ایک پرتعیش بنگلہ چھوڑ گیا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ پاکستان اگر سری لنکا کو اس طرح ہرائے تو سیمی فائنل بنگلہ دیش سے ہو سکتا ہے ۔۔۔ انتہائی دلچسپ تفصیلات جان کر آپ اپنی ہنسی پر قابو نہیں رکھ سکیں گے
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی ارب پتی نے اس شادی سے متعلق پورے خاندان کو نہیں بتایا تھا اور صرف اس کے ایک قریبی دوست اور ایک بھائی کو ہی معلوم تھا۔ بزنس مین کی شادی کو ابھی ایک ماہ ہی گزرا تھا اور وہ اپنی نئی دلہن کے گھر موجود تھا جس وقت اسے دل دورہ پڑا اور وہ انتقال کر گیا۔
سعودی نیوز ویب سائٹ المرصد کے مطابق سعودی ارب پتی کی ہلاکت کے بعد اس کے خاندان والوں نے شادی کو ماننے سے صاف انکار کر دیا کیونکہ ان میں سے کسی نے بھی اس کے بارے میں سنا تھا اور نہ ہی کوئی اس میں شریک ہوا تھا۔ اس انکار کے باعث دلہن نے اپنے مرحوم شوہر کے خاندان والوں کے خلاف مقدمہ دائر کرتے ہوئے ورثے سے اس کے حصے میں آنے والی رقم کا مطالبہ کیا۔
مذکورہ خاتون کے وکیل نے دونوں کی شادی کے ٹھوس ثبوت بھی پیش کر دئیے ہیں جبکہ مرحوم کے دوست اور بھائی کو بھی عدالت میں بلانے کی درخواست کی ہے تاکہ وہ بتائیں کہ وہ اس شادی کے گواہ ہیں جسے اس کے خاندان والوں نے ماننے سے انکار کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ بقا ءکی جنگ ،آئی سی سی نے سری لنکا کو ایسا کھلاڑی سکواڈ میں شامل کرنے کی اجازت دے دی جو کسی بھی ٹیم کے چھکے چھڑا سکتا ہے ،میچ سے قبل پاکستانیوں کے لیے تشویشناک خبر آگئی
ذرائع کے مطابق جدہ کی ایک عدالت میں مذکورہ لڑکی کے خلاف بھی مقدمہ دائر کیا گیا جس کا فیصلہ اس کے حق میں سنایا گیا۔ یہ خبر سوشل میڈیا پر آنے کے بعد پوری دنیا میں پھیل چکی ہے اور اس معاملے پر لوگوں کی جانب سے مختلف رائے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ کچھ لوگوں نے الزام عائد کیا ہے کہ نوجوان لڑکی نے صرف دولت کی خاطر بوڑھے شخص کیساتھ شادی کی تھی جبکہ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ صرف ایک ماہ کی شادی سے ہی اتنی رقم مل جانے پر انہیں رشک محسوس ہو رہا ہے کیونکہ اتنی رقم تو کوئی کئی زندگیاں گزارنے پر بھی حاصل نہ کر سکے۔

مزید :

عرب دنیا -