دھڑا دھڑ غیر ملکیوں کو ملک سے نکالنے کا سعودی عرب کے لیے پہلا بڑا نقصان سامنے آگیا، وہ کام ہو گیا جس کے بارے میں سعودی حکومت نے کبھی سوچا بھی نہ تھا

دھڑا دھڑ غیر ملکیوں کو ملک سے نکالنے کا سعودی عرب کے لیے پہلا بڑا نقصان سامنے ...
دھڑا دھڑ غیر ملکیوں کو ملک سے نکالنے کا سعودی عرب کے لیے پہلا بڑا نقصان سامنے آگیا، وہ کام ہو گیا جس کے بارے میں سعودی حکومت نے کبھی سوچا بھی نہ تھا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں موبائل فون سموں کی بائیومیٹرک تصدیق شروع ہونے سے ان کی فروخت میں ریکارڈ کمی واقع ہو گئی ہے۔ سعودی گزٹ کی رپورٹ کے مطابق ریاست میں سموں کی فروخت 5سال کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے۔ ایک طرف سعودی حکام اس کمی کو بائیومیٹرک سسٹم لاگو ہونے کا شاخسانہ بتا رہے ہیں اور دوسری طرف ماہرین کا کہنا ہے کہ سموں کی فروخت میں کمی کی اصل وجہ غیرملکی ورکرز اپنے آبائی ممالک کو واپس جانا ہے، جو ریاست میں شدید مالی بحران آنے پر مایوس ہو کر بڑی تعداد میں واپس جا رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق سعودی کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کمیشن کے حالیہ اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ 2016ء میں ملک بھر میں 4کروڑ 70لاکھ 93ہزار ایکٹو موبائل فون سمیں تھیں۔ 2015ء میں یہ تعداد 5کروڑ 20لاکھ 8ہزار تھی۔ دوسری طرف ریاست میں پوسٹ پیڈ سموں کی فروخت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ 2016ء میں 2015ء کی نسبت پوسٹ پیڈ سمیں خریدنے والوں کی تعداد میں 90ہزار کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔

مزید :

عرب دنیا -