’اگر سعودی عرب نے فوری یہ کام نہ کیا تو لاکھوں مسلمان مارے جائیں گے‘ عالمی ادارے نے وارننگ جاری کردی

’اگر سعودی عرب نے فوری یہ کام نہ کیا تو لاکھوں مسلمان مارے جائیں گے‘ عالمی ...
’اگر سعودی عرب نے فوری یہ کام نہ کیا تو لاکھوں مسلمان مارے جائیں گے‘ عالمی ادارے نے وارننگ جاری کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ دنوں یمن سے حوثی باغیوں نے سعودی عرب پر ایک میزائل حملہ کیا تاہم میزائل کو ریاض ایئرپورٹ کے قریب ناکارہ بنا دیا گیا۔ اس کے اگلے روز ہی سعودی عرب نے یمن کا پوری دنیا سے زمینی، سمندری اور فضائی رابطہ کاٹ دیا۔ اب اس حوالے سے اقوام متحدہ نے انتہائی خوفناک خبر سنا دی ہے۔ ہفنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ ”یمن میں اشیائے خورونوش اور ادویات وغیرہ کی شدید کمی واقع ہو گئی ہے اور اگر اس کا باقی دنیا سے رابطہ فوری بحال نہ کیا گیا تو وہاں تاریخ کا ایسا خوفناک قحط پڑے گا کہ گزشتہ کئی دہائیوں میں اس کی مثال نہیں ملے گی۔“

عرب ملک سے اہم ترین سعودی شہری کو اغواءکرلیا گیا، 10 کروڑ روپے تاوان طلب
رپورٹ کے مطابق طویل جنگ کے باعث یمن کی 70لاکھ آبادی پہلے ہی شدید غذائی قلت کا شکار ہو چکی ہے۔ اس کی 70فیصد کے لگ بھگ آبادی کا دارومدار کلی طور پر بیرونی امداد پر ہے جو زمین، سمندر اور فضاءکے راستے ان تک پہنچ رہی تھی۔اگر یمن کی تمام حدود بدستور بند رہیں تو یہ 70فیصد آبادی فاقوں کے باعث موت کے منہ میں چلی جائے گی۔“ واضح رہے کہ یمن کا باقی دنیا سے رابطہ منقطع کرنے پر سعودی عرب کا موقف ہے کہ ایران حوثی باغیوں کو میزائل اوردیگر اسلحہ فراہم کر رہا ہے اور انہوں نے اس اسلحے کی ترسیل روکنے کے لیے یمن کی تمام حدود سیل کی ہیں۔

مزید :

عرب دنیا -