عرب ملک میں اپنی ماں کا آئی پیڈ استعمال کرتے بیٹے نے اُس میں ایسی شرمناک ترین تصویر دیکھ لی کہ پولیس والوں کو اپنے ہی باپ کی شکایت لگا دی کیونکہ۔۔۔

عرب دنیا

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی میں ایک نوجوان اپنی ماں کا آئی پیڈ استعمال کر رہا تھا کہ اس میں اس نے ایسی شرمناک تصاویر دیکھ لیں کہ فوراً پولیس کو اطلاع دے کر اپنے ہی باپ کو گرفتار کروا دیا۔ گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق ان تصاویر میں اس کا باپ کسی اجنبی خاتون کے ساتھ شرمناک حالت میں ہوتا ہے۔ گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق ملزم بھارتی شہری ہے جو متحدہ عرب امارات میں کاروبار کرتا ہے۔ اس نے دوسری شادی کی تھی اور اب اس بیوی کے ساتھ بھی اس کا طلاق کے تصفیے کا مسئلہ چل رہا تھا۔


سوتیلے بیٹے نے آئی پیڈ میں اپنے باپ کی کسی اجنبی خاتون کے ساتھ فحش تصاویر دیکھ کر ماں کو اطلاع دی جس نے پولیس کو رپورٹ کر دی۔ ملزم نے عدالت میں کہا کہ ”یہ ماں بیٹے کی سازش ہے۔ انہوں نے کسی سافٹ ویئر کے ذریعے یہ تصویریں بنائی ہیں تاکہ انہیں میرے خلاف استعمال کر سکیں۔“ اس پر عدالت نے تصاویر کا فرانزک تجزیہ کروایا جس میں ثابت ہو گیا کہ یہ اصلی ہیں۔ اس پر عدالت نے اس شخص کو ایک ماہ قید کی سزا سنا دی۔ اس کے علاوہ اسے خاتون کو 21ہزار درہم (تقریباً 6لاکھ روپے) ہرجانہ ادا کرنے کا حکم بھی دیا گیا۔ سزا پوری ہونے کے بعد اسے ڈی پورٹ کر دیا جائے گا۔