سعودی عرب میں غیر ملکیوں پر ایک ایسی پابندی لگادی گئی کہ کوئی تصور بھی نہ کر سکتا تھا، جان کر آپ کو بھی بے حد غصہ آئے گا
ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب میں مقیم غیرملکی افراد پر حکومت نے ایک انوکھی پابندی عائد کر دی ہے۔ سعودی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ٹریفک نے حکم جاری کر دیا ہے کہ ”ایسا کوئی بھی غیرملکی خاندان جس کے افراد 5تک ہوں، بڑی گاڑی نہیں رکھ سکتا۔“ عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں مقیم 5سے کم افراد کے حامل غیرملکی خاندان آئندہ صرف 5سیٹوں والی گاڑی ہی رکھ سکیں، انہیں 7یا اس سے زائد سیٹوں والی گاڑی رکھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ جنرل ڈائریکٹوریٹ نے اپنے تمام شعبوں کو ایک سرکلر ارسال کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آئندہ 5سے کم افراد کے غیرملکی خاندان کی بڑی گاڑی رجسٹرڈ کروانے کی درخواست مسترد کر دی جائے۔
حکمنامے میں 5یا اس سے زائد افراد کے غیرملکی خاندانوں کو اس نئے قانون سے مبراء قرار دیا گیا ہے۔لیکن انہیں اپنے خاندان کے افراد کا ثبوت فراہم کرنا ہو گا اور حکام کو ضمانت دینی ہو گی کہ وہ غیرقانونی طور پر اس گاڑی کوکرائے پر نہیں چلائیں گے۔جدہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی وہیکل کمیٹی کے چیئرمین اویدا کیشی(Owaida Kishi) کا کہنا ہے کہ ”نیا قانون وضع کیے جانے کی وجہ یہ ہے کہ بعض غیرملکی افراد بڑی گاڑیاں لے کر انہیں سکول کے بچوں کو لانے لیجانے اور بطور ٹیکسی استعمال کرتے ہیں۔ یہ قانون لاگو ہونے کے بعد غیرملکی بڑی گاڑیوں کا اس طرح غیرقانونی استعمال نہیں کر سکیں گے۔“