امارات نے شمالی کوریا میں سفارتی مشن بند کر دیا

عرب دنیا

ابوظہبی (آن لائن) متحدہ عرب امارات نے شمالی کوریا میں اپنا سفارتی مشن بند کر دیا۔ شمالی کوریا نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ  جنگ کی بتی روشن کر رہے ہیں اور اس کی قیمت ان کے ملک کو آگ کے اولوں کی صورت برداشت کرنی پڑے گی۔

روسی خبررساں ادارے نے شمالی کوریا کے وزیر خارجہ رائًحہ بونگ ہو کے انٹرویو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی کوریا کا جوہری پروگرام خطے میں امن و تحفظ کی ضمانت دیتا ہے اور اس بات چیت کا کوئی ایشو نہیں ہے. انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ پیانگ یانگ کے ساتھ جنگ کی بتی روشن کر رہے ہیں جس کا نتیجہ ان کے ملک کو آگ کے اولوں کی صورت میں برداشت کرنا پڑے گا کیونکہ پیانگ یانگ کے پاس  اس مسئلے کا آخری حل الفاظ کے بجائے آگ کے اولوں کی شکل میں ہو گا۔