شر کی تمام قوتوں کے خلاف دنیا متحد ہو جائے:سعودی عرب

عرب دنیا

ریاض(این این آئی)سعودی عرب کے وزیر برائے خلیجی امور ثامر السبھان نے کہا ہے کہ دہشت گردی ایک شر ہے اور اس سے نمٹنے کے لیے ہر جگہ جنگ کرنا ہوگی۔

امریکا کا پاسداران انقلاب کو دہشت گرد قرار دینا اعلان جنگ تصور ہوگا:ایران
عرب ٹی وی کے مطابق ٹوئٹر پر متعدد پیغامات میں السبھان نے استفسار کیا کہ کیا دنیا حکومتوں اور پارلیمانوں میں القاعدہ اور داعش کو قبول کر سکتی ہے؟برائی کی تمام قوتوں کے خلاف دنیا کو ایک ہونا ہو گا۔سعودی وزیر مملکت نے لبنانی ملیشیا پر امریکی پابندیوں کا خیر مقدم کیا تاہم ان کا کہنا تھا کہ حزب اللہ ملیشیا جیسے گروپوں عالمی برداری کو مل کر جنگ کرنا ہو گی۔