سعودی عرب، موبائل پھٹنے سے 2 افرادہلاک، 2زخمی

عرب دنیا

جازان(صباح نیوز)جازان ریجن کے ایک قریہ میں چارجنگ کے دوران موبائل پھٹنے سے 2شہری ہلاک اور 2زخمی ہوگئے۔

صومالیہ ، الشباب نے کینیا سے متصل گاؤں پر قبضہ کرلیا ، 24فوجیوں کو ہلا ک کرنے کا دعویٰ
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی شہری کے گھر میں دھماکے کی آواز آئی تو پتہ چلا کہ محکمہ جیل خانہ جات میں کام کرنے والے سیکیورٹی اہلکار کی موت واقع ہوگئی ہے اور اسکی بیٹی بھی اس دھماکے میں شدید زخمی ہوئی تھی لیکن کچھ دیر بعد زخموں کی تاب نہ لاکر وہ بھی چل بسی ۔واقع کی اطلاع ملنے پر ریسکیوٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے مرنیوالے سیکیورٹی اہلکار کی بیوی اور بیٹے کو زخمی حالت میں امیر محمد بن ناصر ہسپتال منتقل کردیا ۔پولیس حکام کا کہناہے کہ گھرمیں چارجنگ پر لگایا ہواموبائل اچانک پھٹ گیا او ر یہ واقعہ رونما ہوا ۔تاہم مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔