سعودی عرب اور کویت کو ایک ساتھ زوردار جھٹکا لگ گیا، سب سے قیمتی چیز آنکھوں کے سامنے ضائع ہونے لگی

سعودی عرب اور کویت کو ایک ساتھ زوردار جھٹکا لگ گیا، سب سے قیمتی چیز آنکھوں کے ...
سعودی عرب اور کویت کو ایک ساتھ زوردار جھٹکا لگ گیا، سب سے قیمتی چیز آنکھوں کے سامنے ضائع ہونے لگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کویت سٹی(مانیٹرنگ ڈیسک) کویت کے جنوبی ساحل سے پرے واقع آئل پائپ لائن سے تیل کی بھاری مقدار لیک ہو کر سمندر میں بہنے لگی ہے اور ایمرجنسی اہلکار سمندر میں ضائع ہوتے تیل کو روکنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ تیل کا رساﺅ مشترکہ کویتی سعودی آئل فیلڈ کے قریب ہو رہا ہے۔ ویب سائٹ فرانس 24کی رپورٹ کے مطابق کویت پٹرولیم کارپوریشن کے ترجمان طلال الخالد کا کہنا تھا ”تیل کا یہ رساﺅ کویت کے جنوبی علاقے راس الزور کے قریب جاری ہے اور ایمرجنسی ٹیمیں اس پر قابو پانے کی کوشش کررہی ہیں۔“

قطر نے پاکستانیوں کے ساتھ ہاتھ کردیا، ہر پاکستانی کو افسردہ کردیا
کویت کے جنوبی ساحل سے پرے الخفجی آئل فیلڈ واقع ہے جو کہ کویت اور سعودی عرب کا مشترکہ پراجیکٹ ہے۔ تاحال سرکاری طور پر یہ واضح نہیں کیا گیا کہ تیل کا رساﺅ کہاں سے ہورہا ہے اور یہ رساﺅ کس قدر ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق آئل ایکسپرٹ کہتے ہیں کہ تیل کا رساﺅ الخفجی آئل فیلڈ سے نکلنے والی پائپ لائن سے ہورہا ہے۔ اسی جگہ کویت 30عرب ڈالر (تقریبا 30کھرب پاکستانی روپے) کی لاگت سے ایک بہت بڑا آئل کمپلیکس بھی تعمیر کررہا ہے۔
ایک اندازے کے مطابق اب تک 35 ہزاربیرل تیل سمندر میں بہہ چکا ہے۔ سعودی عرب اور بحرین کا کہنا ہے کہ ان کے سمندری علاقے تیل کے رساﺅ کے اثرات سے محفوظ ہیں۔

مزید :

عرب دنیا -