سعودی عرب کا بغیر اجازت حج پر آنے والے غیر ملکیوں کو 10 سال کیلئے بلیک لسٹ کرنے کا اعلان

سعودی عرب کا بغیر اجازت حج پر آنے والے غیر ملکیوں کو 10 سال کیلئے بلیک لسٹ کرنے ...
سعودی عرب کا بغیر اجازت حج پر آنے والے غیر ملکیوں کو 10 سال کیلئے بلیک لسٹ کرنے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض(آئی این پی ) سعودی عرب کے امن عامہ کے محکمے نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو مقیم غیر ملکی اجازت نامے کے بغیر حج مقامات جاتے ہوئے پکڑا جائے گا اسے سعودی عرب سے بے دخل اور آئندہ 10برس کے لئے بلیک لسٹ کر دیا جائے گا۔

مقبوضہ کشمیرکے جوانوں کا پاکستان کے 70ویں جشن آزادی کے موقع سبز ہلالی پرچم اٹھا کر پریڈ ،بھارت کو مرچیں لگ گئیں ،سخت اقدامات کا فیصلہ کر لیا
سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق امراض چشم بارے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ ان دنوں جبکہ مملکت میں موسم شدید گرم ہے براہ راست دھوپ میں نکلنے والے عازمین اور عام شہری اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ گرمی اور گردو غبار آنکھوں کو شدید متاثر کر تے ہیں جس کیلئے انہیں چاہیے کہ وہ آنکھوں کو ٹھنڈے پانی سے دھوتے رہیں۔حج سیزن میں عازمین کو اکثر آشوب چشم کا مرض لاحق ہو جاتا ہے جو ایک سے دوسرے کو بھی لگ جاتا ہے اس لئے اس بات کی خاص طور پر احتیاط برتی جائے کہ جس کو آشوب چشم ہو وہ دھوپ کا چشمہ استعمال کرے اور ٹشو پیپر سے آنکھ صاف کرے۔یہی نہیں سعودی عرب کے امن عامہ کے محکمے کی جانب سے انتباہ بھی جاری کیا گیاہے کہ جس کے مطابق بغیر اجازت فریضہ حج ادا کرنے کیلئے آنے والے غیر کو نہ صرف سعودی عرب سے بے دخل کیا جائے گا بلکہ ان کو آئندہ 10سال کیلئے بلیک لسٹ بھی کر دیا جائے گا۔

مزید :

عرب دنیا -