سعودی عرب نے 30 ارب ریال کے سرمائے سے برآمدی بینک قائم کر دیا

سعودی عرب نے 30 ارب ریال کے سرمائے سے برآمدی بینک قائم کر دیا
سعودی عرب نے 30 ارب ریال کے سرمائے سے برآمدی بینک قائم کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض(اے پی پی) سعودی عرب کے وزیر برائے توانائی و صنعت و معدنیات انجینئر خالد الفالح نے بتایا ہے کہ سعودی عرب نے 30ارب ریال کے سرمایہ سے برآمدی بینک قائم کر دیا گیا ہے، پہلی قسط 5 ارب ریال مختص کی گئی، اس سے برآمدات کو فروغ دیا جائے گا۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی عرب کے وزیر برائے توانائی و صنعت و معدنیات نے بتایا کہ سعودی فنڈ برائے فروغ صنعت کا سرمایہ شروع میں 500 ملین ریال تھا ، امسال 65 ارب ریال کر دیا گیا ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سعودی عرب نہ صرف یہ کہ لاجسٹک خدمات اور صنعتی فروغ پروگرام بلکہ اس کے لئے عملی اقدامات بھی کر رہا ہے۔

مزید :

عرب دنیا -