عرب دنیا میں مقیم یا وہاں جانے والے پاکستانیوں کے لئے عربی سیکھنا اب کوئی مسئلہ ہی نہ رہا کیونکہ۔۔۔
دبئی سٹی(مانیٹرنگ ڈیسک)دبئی میں مقیم غیر ملکیوں کے لئے عربی زبان سیکھنا اب کوئی مسئلہ ہی نہیں رہا کیونکہ محمد بن راشد المکتوم فاﺅنڈیشن نے غیر ملکیوں کو عربی زبان سکھانے کے لئے مفت ورکشاپس کا آغاز کردیا ہے ۔ خلیج ٹائمز کے مطابق بالعربی پراجیکٹ کے تحت قندیل پرنٹنگ اینڈ پبلشنگ کے تعاون سے سرکاری و پرائیویٹ سیکٹر کے غیر ملکی ملازمین کو عربی زبان سکھانے کا آغاز کیا جارہا ہے۔ بالعربی کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر عربی زبان کی مبادیات پر مبنی تعلیمی ویڈیوز بھی پوسٹ کی جائیں گی۔
اگلے ماہ سعودی عرب کس چیز کی قیمت میں یکدم 80فیصد اضافہ کرنے جارہا ہے؟ جان کر پاکستانیوں کی پریشانی کی کوئی حد نہ رہے گی
اس پراجیکٹ کے سی ای او جمال بن حویرب کا کہنا تھا کہ عربی زبان متحدہ عرب امارات کے معاشرے کی اساس ہے جو مختلف ثقافتوں کے لوگوں کے درمیان مثبت ابلاغ کے پل قائم کرنے میں مدد دیتی ہے ۔ اقوام متحدہ کی جانب سے 18 دسمبر کے روز عربی زبان کا دن منایا جارہا ہے اور اس موقع پر بالعربی پراجیکٹ کے تحت نوجوانوں کے لئے ایک اور پروگرام بھی شروع کیا جارہا ہے جس کا مقصد سوشل میڈیا پر عربی زبان کے استعمال کو فروغ دینا ہے۔ وزارت تعلیم کے تعاون سے سرکاری سکولوں میں ریڈنگ کلبوں کا آغاز بھی کیا جائے گا جس کا مقصد طلباءکی پڑھنے اور سمجھنے کی عمومی صلاحیت میں اضافہ کرنا ہے۔