رات کو سوتے شوہر کا موبائل فون بیگم نے چپکے سے چیک کیا تو ایک اور خاتون کے ساتھ شرمناک پیغامات پڑھ لئے، شوہر سے پوچھا وہ کون ہے تو آگے سے اس نے ایسا جواب دے دیا کہ بیگم کو واقعی دن میں تارے نظر آگئے، کبھی سوچا بھی نہ تھا

رات کو سوتے شوہر کا موبائل فون بیگم نے چپکے سے چیک کیا تو ایک اور خاتون کے ...
رات کو سوتے شوہر کا موبائل فون بیگم نے چپکے سے چیک کیا تو ایک اور خاتون کے ساتھ شرمناک پیغامات پڑھ لئے، شوہر سے پوچھا وہ کون ہے تو آگے سے اس نے ایسا جواب دے دیا کہ بیگم کو واقعی دن میں تارے نظر آگئے، کبھی سوچا بھی نہ تھا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ابوظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں مرد غیرت کے نام پر قتل جیسے بھیانک جرم کا ارتکاب کرتے ہیں لیکن متحدہ عرب امارات میں ایک پاکستانی مرد کو اس کی فلپائنی بیوی نے غیرت کے نام پر قتل کردیا۔
خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق فلپائنی خاتون نے سوئے ہوئے شوہر کے موبائل فون کی تلاشی لی تو کچھ واٹس ایپ میسج دیکھے۔ یہ میسج شوہر نے کسی اور خاتون کو بھیجے تھے جبکہ کچھ میسجز میں اس خاتون کی تصاویر بھی تھیں۔ فلپائنی خاتون نے اگلے روز اپنے شوہر سے اس معاملے کے متعلق بات کی اور پوچھا کہ وہ خاتون کون ہے، جس پر شوہر نے ایسا انکشاف کیا بیوی کے پیروں تلے سے زمین نکل گئی۔ شوہر نے صاف صاف بتا دیا کہ وہ اس کی دوسری بیوی اور اس کے دو بچوں کی ماں ہے۔

دبئی میں پاکستانی کی ٹافیاں دے کر نوعمر بھارتی لڑکی کو ساتھ لیجانے کی کوشش، پکڑا گیا اور جج نے اس حرکت کی وجہ پوچھی تو آگے سے ایسا جواب دے دیا کہ ہر کسی کا منہ کھلا کا کھلا رہ گیا
یہ بات سنتے ہی فلپائنی خاتون غصے سے بے قابوہوگئی اور باورچی خانے سے چھری اٹھالائی، لیکن اس کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد صرف اپنے شوہر کو دھمکی دینا تھا۔ جب اس نے اپنے شوہر کی جانب چھری لہرائی تو وہ اس سے چھری چھیننے کی کوشش کرنے لگا اور اسی دوران، خاتون کے بیان کے مطابق، چھری اس کے شوہر کے سینے میں جالگی اور خون زیادہ بہہ جانے کی وجہ سے اس کی موت ہوگئی۔
قبل ازیں عدالت نے ملزمہ کو دو سال قید کی سزا سنائی تھی لیکن اس کی جانب سے قتل خطاءکی بنا پر سزا میں کمی کی اپیل کی گئی تھی جسے منظور کرتے ہوئے عدالت نے قید کی سزا ایک سال کردی ہے، تاہم اسے دو لاکھ درہم کی رقم بطور دیت مقتول کے والدین کو ادا کرنا ہوگی۔

مزید :

عرب دنیا -