قطراتحادیوں یادہشت گردی میں سے کسی ایک کو چن لے:عرب امارات

قطراتحادیوں یادہشت گردی میں سے کسی ایک کو چن لے:عرب امارات
قطراتحادیوں یادہشت گردی میں سے کسی ایک کو چن لے:عرب امارات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ابو ظبی(این این آئی)متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زاید نے کہا ہے کہ قطراتحادیوں یا دہشتگردوں میں سے کسی ایک کو چن لے ، قطر کو اپنا کھویا ہوا اعتماد بحال کرنے کے لیے مزید کوششیں کرنی چاہئیں۔

سانحہ احمدپورشرقیہ،وزیراعلیٰ پنجاب کومکمل رپورٹ پیش، ٹینکر کو سوئے مارنے سے چنگاریاں نکلیں اور آگ بھڑک اٹھی
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عبد اللہ بن زاید نے ایک بیان میں کہا کہ قطر کو دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے ان سمجھوتوں کی پاسداری کرنی چاہیے جن پر ا س نے امریکا اور اپنے خلیجی ہمسایوں کے ساتھ مل کر دستخط کیے تھے۔انھوں نے خلیجی عرب ممالک کیاس موقف کا اعادہ کیا کہ وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں یک سو ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس وقت قطر کے پاس دو ہی آپشن رہ گئے ہیں،وہ یا تو دہشت گردی کے خلاف اتحاد کی طرف داری کرے یا پھر دوسری جانب ہوجائے۔

مزید :

عرب دنیا -