سعودی عرب میں نقاب نہ کرنے پربہن کی چہرے کی ہڈی توڑ دی

عرب دنیا

ریاض(این این آئی) نقاب نہ کرنے پر بہن کی چہرے کی ہڈی توڑ دی ، غیر معمولی تشدد کے واقعہ نے سعودی معاشرے میں گرما گرم بحث چھیڑ دی۔

یمنی بندرگاہیں اور ایئرپورٹ جلد کھول دیں گے: سعودی عرب
میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی خاتون نے واٹس ایپ پر پیغام میں واضح کیا کہ ایک بھائی نے اپنی بہن کے چہرے کی ہڈی صرف اس بات پر توڑ ڈالی کہ اس نے اپنا چہرہ نہیں ڈھانپا تھا ۔ اس حادثہ کے بعد بہن کو علاج کیلئے ہسپتال میں داخل کردیا گیا جبکہ متاثرہ لڑکی نے اپنے بھائی کیخلاف پولیس سٹیشن میں ایف آئی آر درج کرائی ہے لیکن اس پر رپورٹ واپس لینے کیلئے زبردست دباؤ کا سامنا ہے۔ دوسری جانب کئی سعودی خواتین نے چہرہ نہ ڈھاپنے پر لڑکی پر ہونیو الے تشدد کی یہ کہہ کر حمایت کی کہ نہ وہ دین اور معاشرے کی روایت کی خلاف ورزی کی مرتکب ہوتی اور نہ ہی اسے یہ دن دیکھنا پڑتا۔