’اب کسی بھی غیر ملکی سے صرف وہی سعودی لڑکی شادی کرسکتی ہے جو۔۔۔‘ سعودی عرب نے سخت ترین پابندی لگادی، ایسا حکم جاری کہ پوری دنیا ہکابکا رہ گئی

’اب کسی بھی غیر ملکی سے صرف وہی سعودی لڑکی شادی کرسکتی ہے جو۔۔۔‘ سعودی عرب ...
’اب کسی بھی غیر ملکی سے صرف وہی سعودی لڑکی شادی کرسکتی ہے جو۔۔۔‘ سعودی عرب نے سخت ترین پابندی لگادی، ایسا حکم جاری کہ پوری دنیا ہکابکا رہ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب نے غیر ملکیوں سے شادی کے خواہشمند اپنے شہریوں کے لئے نیا قانون متعارف کروادیا ہے جس کے مطابق صرف 30 سے 55 سال عمر کی سعودی خواتین کو غیر ملکی مردوں سے شادی کی اجازت ہوگی، اور اسی طرح صرف 40 سے 65 سال عمر کے سعودی مرد غیر ملکی خواتین سے شادی کرسکتے ہیں۔ مقرر کردہ عمر سے کم یا زائد عمر کے سعودی شہریوں کی غیر ملکیوں سے شادی پر مکمل پابندی ہوگی۔
ویب سائٹ گلف نیوز کی رپورٹ میں سعودی روزنامے الاقتصادیہ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ سعودی شہریوں کی غیر ملکیوں سے شادی سے متعلق حکومت کی جانب سے 17 نکات پر مشتمل قوانین و ضوابط جاری کئے گئے ہیں، جن میں یہ شرط بھی شامل ہے کہ غیر سعودی افراد سے شادی کے لئے سعودی شہریوںکو حکومت سے خصوصی اجازت لینا ہوگی۔ سعودی مردوں کو غیر ملکی خاتون سے شادی کے لئے یہ بھی ثابت کرنا ہوگا کہ اس کی ماہانہ آمدنی 3000 سعودی ریال کم از کم ہے جبکہ اس کے پاس مناسب گھر بھی موجود ہے۔ غیر ملکی دلہن کی عمر کم از کم 25 سال ہوگی ،جبکہ کسی بھی صورت میں دونوں کے درمیان عمر کا فرق 30 سال سے زائد نہیں ہوسکتا۔

سعودی خاتون نے انٹرنیٹ پر آکر اپنا سرمونڈدیا، وجہ ایسی کہ آپ بھی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکیں گے

اگر شادی کے خواہشمند سعودی مرد کی طلاق ہوچکی ہے تو اس کو کم از کم دو سال کا عرصہ ہوچکا ہو اور اگر وہ پہلے ہی شادی شدہ ہے اور غیر ملکی خاتون سے دوسری شادی کرنا چاہ رہا ہے تو اس صورت میں ہسپتال کا سرٹیفکیٹ فراہم کرنا ہوگا جس میں تصدیق کی گئی ہو کہ پہلی بیوی اپنے ازدواجی حقوق ادا کرنے سے قاصر ہے یا بانجھ ہے۔ شادی کی درخواست منظور ہونے کا یہ مطلب نہیں ہوگا کہ غیر ملکی بیوی کو سعودی شہریت بھی دی جائے گی۔ سعودی خواتین کی غیر ملکی مردوں سے شادی کی صورت میں دونوں کی عمروں کا فرق 10 سال سے زائد نہیں ہونا چاہیے۔
پہلے سے شادی شدہ غیر ملکیوں کو سعودی خواتین کے ساتھ شادی کی اجازت نہیں ہوگی۔ سعودی خواتین سے شادی کے خواہشمند غیر ملکی مردوں کے لئے یہ شرط ہوگی کہ ان کی کم از کم ماہانہ تنخواہ 5ہزار سعودی ریال ہو، اور وہ کسی بھی غیر سعودی ملک کی فوج کا ملازم نہ رہا ہو۔

مزید :

عرب دنیا -