پاکستان بزنس کونسل دبئی کے زیر اہتمام سرمایہ کاری پر لیکچر کے حوالے سے پروگرام کا انعقاد
دبئی(طاہر منیر طاہر ) پاکستان بزنس کونسل دبئی کے زیر اہتمام سرمایہ کاری پر لیکچر کے حوالے سے پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ دبئی کے ایک ہوٹل میں ہونے والی اس تقریب میں چیف اکانومسٹ شان سعید مہمان خصوصی تھے۔
تقریب کا آغاز باقاعدہ تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض کامران احمد نے انجام دیئے جبکہ PBCدبئی کے صدر احمد شیخانی نے پاکستان بزنس کونسل دبئی کی سالانہ کارکردگی کا جائزہ پیش کیا۔
احمد شیخانی نے کہا کہ ہم نے 11 ماہ کے عرصہ میں 45تقاریب کا انعقاد کیا ہے جو ایک ریکارڈ ہے۔ انہوں نے کہا کہ PBCکے تمام ارکان ہماری کارکردگی سے مطمئن ہیں۔
انہوں نے کہا کہ الیکٹرانگ و پرنٹ میڈیا کے ساتھ ساتھ ہم سوشل میدیا کی دنیا میں بھی اپ ٹو ڈیٹ ہیں۔ وٹس ایپ ، فیس بک، ٹویٹر، یوٹیوب اور دیگر ویب چینلز پر بھی PBCآن ائیر ہے اور لوگ ہماری کارکردگی دیکھ رہے ہیں۔
احمد شیخانی نے کہا کہ ہم کاروباری سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ سپورٹس پر بھی بھرپور توجہ دے رہے ہیں۔ PBC کے زیر اہتمام کرکٹ میچ ہو رہے ہیں۔ جن میں پاکستان کمیونٹی کو اچھے پروگرام دیکھنے کو ملیں گے۔ اس موقع پر سکند رسلطان خواجہ اور پاکستان کمیونٹی کے دیگر ارکان بھی موجود ہیں۔