سعودی شاپنگ مال میں غیر ملکی خواتین ’برائے فروخت‘ ملک میں ہنگامہ برپاہوگیا

سعودی شاپنگ مال میں غیر ملکی خواتین ’برائے فروخت‘ ملک میں ہنگامہ برپاہوگیا
سعودی شاپنگ مال میں غیر ملکی خواتین ’برائے فروخت‘ ملک میں ہنگامہ برپاہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)آپ نے شاپنگ مال میں بچوں کے کھلونوں سے لے کر گاڑیوں تک ہر شے بکتی دیکھی ہوگی مگر کسی مارکیٹ میں نوجوان لڑکیوں کو بکاﺅ مال کی طرح گاہکوں کے سامنے پیش ہوتے نہیں دیکھا ہو گا۔ یہ افسوسناک منظر حال ہی میں سعودی عرب کے دہران شہر کی ہائپر مارکیٹ میں دیکھا گیا، جس پر پورے ملک میں ہنگامہ برپاہوگیا۔
عریبین بزنس کی رپورٹ کے مطابق ہائپر مارکیٹ میں ہر قسم کی اشیاءفروخت ہورہی تھیں، لیکن سب سے منفرد شے وہ لڑکیاں تھیں جو سفید لباس میں ملبوس ایک سٹال پر کھڑی تھیں، جبکہ ان کے پاس ہی گاہکوں کے لئے ایک اشتہار آویزاں تھا جس پر ان لڑکیوں کی تمام تفصیلات فراہم کی گئی تھیں۔

اس نوجوان لڑکی نے عرب ملک میں ایسا کام کردکھایا کہ تمام پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند ہوجائے گا
گلف ڈیلی نیوز کا کہنا ہے کہ یہ لڑکیاں گھریلو ملازماﺅں کے طور پر پیش کی گئی تھیں اور گاہک دیگر اشیائے فروخت کی طرح انہیں بھی اچھی طرح دیکھ کر اور ان کے متعلق فراہم کی گئی معلومات جان کر انہیں لیجانے کا فیصلہ کرسکتے تھے۔ لڑکیوں کو برائے فروخت اشیاءکی طرح گاہکوں کے سامنے پیش کرنے کی خبر وزارت محنت کو ہوئی تو فوری طور پر ایک ٹیم ہائپر مارکیٹ پہنچ گئی۔ وزارت محنت کے ترجمان خالد اباالخلیل کا کہنا تھا کہ وزارت کے انسپکٹروں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر کارروائی کی۔ انہوں نے اس طرح کے واقعات کو ناقابل قبول قرار دیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس واقعہ میں ملوث کمپنی کے خلاف قانونی کارروائی کی جارہی ہے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ آئندہ اس طرح کا کوئی واقعہ رونما نہ ہو۔

مزید :

عرب دنیا -