افغان بم دھماکے میں زخمی ہونے والے متحدہ عرب امارات کے سفیر جمعہ عبداللہ الکابی ایک ماہ زیر علاج رہنے کے بعد جاں بحق ہو گئے

افغان بم دھماکے میں زخمی ہونے والے متحدہ عرب امارات کے سفیر جمعہ عبداللہ ...
افغان بم دھماکے میں زخمی ہونے والے متحدہ عرب امارات کے سفیر جمعہ عبداللہ الکابی ایک ماہ زیر علاج رہنے کے بعد جاں بحق ہو گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ابو ظہبی(ڈیلی پاکستان آن لائن)گزشتہ ماہ قندھار کے گورنر  ہمایوں عزیزی کے مہمان خانے میں ہوئے بم دھماکے میں شدید زخمی ہونے والے متحدہ عرب امارات کے سفیر جمعہ محمد عبداللہ الکابی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے، گورنر قندھار کی جانب سے امارتی وفد کے اعزاز میں دیئے جانے والے ظہرانے کے دوران ہونے والے دھماکے میں نائب گورنر قندھار اور  متحدہ عرب امارات کے 5 امدادی کارکنوں سمیت 11 افراد ہلاک ہو گئے تھے ،شدید زخمی محمد عبداللہ الکابی ابو ظہبی میں ایک ماہ زیر علاج رہنے کے بعد آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسسے۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارتِ صدارتی امور  کی جانب سے قندھار بم حملے میں زخمی ہونے والے اماراتی سفیر  جمعہ محمد عبداللہ الکابی کے جاں بحق ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ہم نہایت افسوس کے ساتھ اعلان کرتے ہیں کہ قندھار بم دھماکے میں شدید زخمی ہونے والے یو اے ای کے سفیر جمعہ محمد الکابی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے ہیں،محمدعبداللہ  الکابی کی موت یو اے ای کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے ،انہوں نے انسانیت اور قوم  کی خاطر اپنی جان قربان  کی ۔

واضح رہے کہ جمعہ محمد الکابی کو  گذشتہ ماہ 10 جنوری کو قندھار میں نشانہ بنایا گیا تھا، اس  بم حملے میں متحدہ عرب امارات کے 5 امدادی کارکنوں سمیت 11 افراد   جاں بحق  اور 17 کے قریب زخمی  ہو گئے تھے۔ جمعہ محمد عبداللہ  الکابی اس حملے میں شدید زخمی ہو گئے تھے ،جنہیں فوری طور پر یو اے ای منتقل  کر دیا گیا تھا اور وہ  ابوظہبی کے ایک ہسپتال میں زیرِ علاج تھے۔ دوسری جانب افغان  طالبان نے اس حملے سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے اسے اندرونی چپقلش قرار دیا تھا۔

مزید :

عرب دنیا -