مصر ،سنگدل باپ نے بیٹے کو گولیوں سے بھون ڈالا
قاہرہ(این این آئی)مصرمیں سنگدل باپ نے اپنے نوجوان بیٹے کو سرعام سڑک پر اس کی ماں کے سامنے فائرنگ کر کے موت کی نیند سلادیا جبکہ اس دل خراش واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پرآگئی ہے۔
اگر دبئی میں آپ سڑک پر کچرا پھینکیں تو کتنا جرمانہ کیا جاتا ہے؟ جواب اتنا زیادہ کہ جان کر آپ کبھی خوابوں میں بھی یہ کام نہ کریں گے
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطا بق یہ واقعہ مصر کے جنوبی صوبے اسیوط کے شہر منفلوط میں پیش آیا ہے،جہاں وڈیو کلپ میں مذکورہ باپ پہلے اپنی بیوی پر دھاوا بولتے ہوئے نظر آیا جس پر بیٹا اپنی ماں کا دفاع کرنے کے لیے بیچ میں حائل ہو گیا۔ اس کے بعد سنگ دل باپ نے اپنا ہتھیار نکال کر جوان بیٹے کو وقفے وقفے سے متعدد گولیاں ماریں یہاں تک کہ وہ سڑک پر ایک مقامی فارمیسی کے سامنے دم توڑ گیا۔بیٹے کی موت کی تصدیق کرنے کے بعد قاتل نے اپنی بیوی پر حملہ کر کے اسے زدوکوب کیا۔ اس دوران اہلِ محلہ کی ایک بڑی تعداد جمع ہو گئی جس کے نتیجے میں قاتل باپ اپنے بیٹے کی لاش کو اس کی ماں کے پاس ہی چھوڑ کر جائے واردات سے فرار ہو گیا۔واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز فوری طور پر جائے واردات پر پہنچ گئیں۔ مقتول نوجوان کی لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا اور جرم کا ارتکاب کرنے والے باپ کی گرفتاری کے لیے تلاش شروع کر دی گئی ہے۔