دبئی حکومت نے عدالتوں پر دبا ؤ کم کرنے کے لئے معمولی جرائم پر عدالتوں کی بجائے جرمانے کی سزائیں عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا ،اب گالی دینے پر2 ہزار درہم جرمانہ ہوگا
ابو ظہبی (آئی این پی )دبئی حکومت نے عدالتوں پر دبا ؤکم کرنے کے لیے معمولی جرائم پر عدالتوں کی بجائے جرمانے کی سزائیں عائد کرنے کا فیصلہ کر لیاہے، اب دبئی میں گالی دینے پر 2ہزار درہم جرمانہ ہوگا ۔
اسرائیلی زندانوں میں قید فلسطینیوں کو خیموں میں منتقل کرنے کی تجویز
غیر ملکی میڈیا کے مطابق دبئی کے اٹارنی جنرل عصام عیسی الحومید کا کہناتھاکہ دبئی پولیس سٹیشن اور فیملی پراسیکیوشن ونگز 4 دسمبر سے فیصلہ کرنے کے مجاز ہوں گے اور یہ فیصلے کورٹ کے بجائے 3 پراسیکیوشن ونگز کریں گے۔نئے فیصلے کے تحت گالی اور فون پر بدنام کرنے پر 2 ہزار درہم، خودکشی کی ناکام کوشش پر ایک ہزار درہم، فون کے ذریعے چھیڑنے اور تنگ کرنے پر 5 ہزار درہم اور ہوٹل میں کمرے کا کرایہ ادا نہ کرنے پر 20 ہزار سے 50 ہزار درہم جرمانہ ہوگا۔یہی نہیں ایک لاکھ سے 2 لاکھ درہم کا چیک باونس ہونے پر 10 ہزار درہم ، 50 ہزار سے ایک لاکھ درہم کا چیک باونس ہونے پر 5 ہزار درہم اور 50 ہزار سے کم رقم کے تمام بینک چیکس باونس ہونے پر اب 2 ہزار درہم کا جرمانہ وصول کیا جائے گا۔