دبئی پولیس کے تعاون سے پاکستان ایسوسی ایشن دبئی میں 25 سے زائد قوموں کے لوگوں کا اجتماع

عرب دنیا

دبئی (طاہر منیر طاہر ) پاکستان ایسوسی ایشن دبئی میں مدنیا کے 25 سے زائد ممالک کے لوگوں کا ایک اجتماع ہوا جس کا اہتمام کمیونٹی ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور دبئی پولیس نے کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”بری صحبت میں گھرے اس لڑکے کے کپڑے گندے اور جوتے پھٹے ہوئے تھے ،میں نے غورسے دیکھا تو وہ پاکستان کا یہ معروف ترین باولر تھا“عاقب جاوید کس کرکٹر کو اس حال سے کھیل کے میدان میں واپس لے آئے ؟جان کر آپ کی حیرت کی انتہا نہ رہے گی
اس موقع پر دبئی پولیس کے کیپٹن صالح فاضل المزروعی مہمان خصوصی تھے۔ اس اجتماع کا مقصد یہاں ایک دوسرے کے ساتھ مل جل کر رہنا ہے اور ایک دوسرے کے مسائل کو جاننا ہے۔ یو اے ای میں دنیا بھر کے 200 سے زائد ممالک کے لوگ یہاں بسلسلہ روزگار موجود ہیں جنہیں یہاں آپس میں مل جل کر رہنے اور ایک دوسرے کو بردباری کے ساتھ برداشت کرنے کی تلقین کی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔جج سزا نہیں دے گا بلکہ سزا دلوائی جا رہی ہے: نواز شریف

25 قومیتوں کے اجتماع کے دوران مختلف ممالک نے اپنے ملک کے ڈریسز پہنے ہوئے تھے اور آپس میں مل جل کر رہنے اور اتحاد کا مظاہرہ کر رہے تھے۔ پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کے صدر ڈاکٹر فیصل اکرام نے کہا کہ یو اے ای مختلف ممالک کا گہوارہ ہے جہاں ہم سب کو مل جل کر اتحاد کے ساتھ رہنا ہے۔