گاڑیاں چلانے کے بعد سعودی عرب نے خواتین کو ایسا کام کرنے کی اجازت دیدی کہ جان کر پاکستانی شدید پریشان ہوجائیں گے
جدہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب میں خواتین کو گاڑیاں چلانے کی اجازت دینے کے بعد اب ٹرک اور موٹرسائیکلیں چلانے کی بھی اجازت دیدی گئی جس کے بعد تارکین وطن کے لیے ہیوی ٹریفک کے شعبے میں بھی مشکلات مزید پڑھ جائیں گی ، پاکستانیوں اور دیگر ایشیائی باشندوں کی بڑی تعداد ٹرک ،ٹرالر ڈرائیونگ کرتی ہے ۔
خلیج ٹائمز کے مطابق سعودی جنرل ڈیپارٹمنٹ آف ٹریفک نے باضابطہ اعلان کرتے ہوئے بتایاکہ شرائط اور گائیڈلائنز پرپوری اترنے والی خواتین کو ٹرک چلانے کی بھی اجازت ہوگی ، اب خواتین کو بااختیار بنانے پر کام جاری ہے ۔ ستمبر میں جاری ہونیوالے شاہی فرمان کے مطابق سعودی خواتین کو موٹرسائیکل چلانے کی بھی اجازت ہوگی جس پر عمل درآمدجون 2018ءمیں شروع ہوگا۔
یادرہے کہ ستمبر میں ہی سعودی فرمانراشاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ایک فرمان کے تحت سعودی خواتین کو گاڑیاں چلانے کی اجازت دی تھی ۔