سعودی نائب ولی عہد کی امریکی صدر سے ملاقات
جدہ (محمد اکرم اسد) سعودی نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان اہم مذاکرات ہوئے ہیں، وائٹ ہاﺅس میں ہونے والی اس ملاقات میں ا مریکی نائب صدر مائیک پیس ٹرمپ کے سینئر مشیر، وائٹ ہاﺅس کے اعلیٰ عہدیدار اور سٹریٹجک امور کے ماہر سٹف بینن بھی موجود تھے۔ شہزادہ محمد بن سلمان امریکی صدر سے ملنے والے پہلے اعلیٰ خلیجی عہدیدار ہیں۔ انہوں نے باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر مذاکرات کئے۔ سعودی عرب میں سرمایہ کاری کے امکانات اور شام میں جنگ بندی کروانے کے مسای کا مسئلہ سرفہرست رہا۔