عالم اسلام میں سب سے زیادہ خیرات کرنے والا سعودی شخص، ایک ساتھ کتنے ارب ڈالر اللہ کے راستے میں دے دیے؟ جان کر آپ بھی خوشی سے نہال ہو جائیں گے

عالم اسلام میں سب سے زیادہ خیرات کرنے والا سعودی شخص، ایک ساتھ کتنے ارب ڈالر ...
عالم اسلام میں سب سے زیادہ خیرات کرنے والا سعودی شخص، ایک ساتھ کتنے ارب ڈالر اللہ کے راستے میں دے دیے؟ جان کر آپ بھی خوشی سے نہال ہو جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام میں تمام مذاہب سے زیادہ فلاحی و خیراتی کاموں کی تلقین کی گئی ہے اور اس کے عملی مظاہر وقتاً فوقتاً دیکھنے میں بھی آتے رہتے ہیں ، لیکن اب سعودی عرب سے ایسا شخص بھی سامنے آگیا ہے جس نے اسلامی دنیا میں سب سے زیادہ خیرات کرکے پوری دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے۔
العربیہ نیوز کے مطابق سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے اس شخص کا نام سلیمان بن عبدالعزیز الراجحی ہے جو سعودی عرب کا سب سے معروف بزنس مین ہے۔ ایک سنیپ چیٹ انٹرویو کے دوران سلیمان بن عبدالعزیز الراجحی نے اقرار کیا کہ انہوں نے اپنے 16 ارب ڈالر کے اثاثے خیرات میں دے دیے ہیں۔ اتنی بڑی رقم کی خیرات کاسن کر میزبان بھی حیران رہ گیا اور کہا کہ یہ تو نہ صرف سعودی عرب بلکہ پوری اسلامی دنیا کی سب سے بڑی خیرات ہے۔

فری میسنکا نام تو آپ نے بہت سنا ہوگا لیکن دراصل اس خفیہ گروپ میں شامل لوگ کون ہیں اور آپ اس کی رکنیت کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات پہلی مرتبہ منظر عام پر

انٹرویو کے دوران سلیمان بن عبدالعزیز الراجحی نے بتایا کہ انہوں نے اپنے بیٹوں کو وصیت کردی ہے کہ جب وہ بیمار ہو جائیں تو ان کا علاج سعودی عرب سے باہر نہ کرایا جائے کیونکہ ان کے ملک کے ڈاکٹر بہت ہی قابل ہیں جو کسی بھی بیماری کا بہترین علاج کر سکتے ہیں۔
یہاں یہ امر بھی دلچسپی سے خالی نہ ہوگا کہ سلیمان بن عبدالعزیز الراجحی نے دیگر عربوں کی طرح تیل کے کنویں کھود کر دولت جمع نہیں کی بلکہ دنیا کے دیگر امیر ترین افراد کی طرح مڈل پاس اس شخص نے تمام دولت اپنی محنت سے کمائی ہے۔
واضح رہے کہ 1920 میں پیدا ہونے والے سلیمان بن عبدالعزیز الراجحی کے 23 بچے ہیں۔ انہیں سعودی عرب کی سب سے مشہور کاروباری شخصیت سمجھا جاتا ہے جو فلاحی کاموں میں اپنا ثانی نہیں رکھتے۔ ان کا الراجحی بینک مکمل اسلامی طریقہ کار کے تحت لین دین کرتا ہے ۔ ان کا بینکنگ کے علاوہ جپسم، سٹیل اور زراعت کے علاوہ بھی کئی شعبوں میں وسیع کاروبار ہے۔

مزید :

عرب دنیا -