سعودی شوہر کی دوسری شادی، غصے میں آکر پہلی بیوی نے وہ کام کردیا جو سعودی عرب میں صرف مرد کرسکتے ہیں، دوسری بیوی کو ہسپتال پہلی کو جیل پہنچادیا گیا

سعودی شوہر کی دوسری شادی، غصے میں آکر پہلی بیوی نے وہ کام کردیا جو سعودی عرب ...
سعودی شوہر کی دوسری شادی، غصے میں آکر پہلی بیوی نے وہ کام کردیا جو سعودی عرب میں صرف مرد کرسکتے ہیں، دوسری بیوی کو ہسپتال پہلی کو جیل پہنچادیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت نہیں ہے، لیکن جب کوئی خاتون غصے سے آگ بگولا ہو تو وہ کچھ بھی کر سکتی ہے۔ ویب ائٹ ایمریٹس 247 کی رپورٹ کے مطابق سعودی دارالحکومت میں ایک خاتون نے نہ صرف اپنے میاں کی گاڑی چلائی بلکہ ایک گھر کی بیرونی دیوار کے ساتھ گاڑی کو بار بار ٹکرا کر دیوار ہی زمین بوس کردی۔

عرب شہری اپنی دونوں بیویوں کو لے کر عدالت پہنچ گیا اور جج سے ایسی بات کہہ دی کہ اس کو سمجھ نہ آئے ہنستا رہے یا واقعی کیس کا فیصلہ سنائے
دراصل اس خاتون کو پتہ چلا تھا کہ اس کے خاوند نے چپکے سے دوسری شادی کرلی ہے اور دارالحکومت کے ایک پوش علاقے میں نئی بیوی کو نیا گھر بھی خرید کر دیا ہے۔ یہ انکشاف ہوتے ہی خاتون کا غصہ قابو سے باہر ہوگیا۔ اس نے اپنے میاں کی گاڑی نکالی اور سیدھی اس کی دوسری بیوی کے گھر کی جانب نکل کھڑی ہوئی۔ خاتون نے نئی بیوی کے نئے نویلے گھر کی بیرونی دیوار کو پوری طاقت سے نشانہ بنایا۔ ایک ٹکر سے جی نہ بھرا تو گاڑی واپس موڑی اور ٹکر دوبارہ ماری، یہ سلسلہ اس وقت تک جاری رکھا کہ جب تک دیوار منہدم نہ ہوگئی۔
اس خوفناک حملے نے گھر کے اندر موجود نئی نویلی دلہن کو اتنا خوفزدہ کیا کہ بیچاری بے ہوش ہوگئی۔ نئی دلہن کو طبی امداد کے لئے ہسپتال پہنچادیا گیا جبکہ خاوند کی گاڑی اور نیا گھر تباہ کرنے والی خاتون کو گرفتار کر کے جیل پہنچا دیا گیا۔

مزید :

عرب دنیا -