سعودی عرب، حکومت کا عید الضحیٰ پر16چھٹیوں کا اعلان
ریاض (آئی این پی)سعودی حکومت نے عید الضحی پر ملک بھر میں 16 چھٹیوں کا اعلان کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی حکومت کی جانب سے اعلان کردہ چھٹیوں کا آغاز 2 ذی الحج کو ہو گا جو 19 ذی الحج تک جاری رہے گا۔ سعودی عرب میں عید الضحی یکم ستمبر کو ہونے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ اسلامی دنیا میں عید الضحی کا تہوار حج کی ادائیگی کے بعد منایا جاتا ہے اور اللہ کے حضور جانور کی قربانی پیش کی جاتی ہے۔