سعودی عرب کا قطر کے شہریوں کیلئے حج کیلئے بارڈر کھولنے کے اعلان کے اقدام پر قطر کا خیر مقدم

سعودی عرب کا قطر کے شہریوں کیلئے حج کیلئے بارڈر کھولنے کے اعلان کے اقدام پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سٹاک ہوم (ڈیلی پاکستان آن لائن )سعودی عرب نے قطری باشندوں کیلئے حج کے موقع پر باڈر کھولنے کا اعلان کیا تو قطر بھی میدان میں آ گیا اور سعودی عرب کے اس اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے سراہا ہے ۔
تفصیلات سعودی عرب نے قطر کے ساتھ کشیدگی کے باعث زمینی اور فضائی راستے بند کر دیئے تھے تاہم حج کے موقع پر شاہ سلمان نے قطری عازمین حج کو اپنے خرچے پر حج کروانے کا اعلان کیاہے جس پر قطری موقف بھی سامنے آ گیاہے اور انہوں نے سعودی عرب کے اس اقدام کا خیر مقدم کیاہے ۔قطر کے وزیر خارجہ کا کہناتھا کہ حج کو سیاست سے دور رکھنا چاہیے اور ہم اس کے حامی ہیں ۔

مزید :

عرب دنیا -