سعودی عرب کا غیرملکی سرمایہ کاروں کو گرین کارڈ جاری کرنے پر غور
اسلام آباد (ویب ڈیسک) سعودی عرب میں غیرملکی سرمایہ کاروں کو ”گرین کارڈ“ جاری کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ سعودی عرب کے اخبار سعودی گزٹ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی کونسل آف منسٹرز کے مشیر فہد السقیط نے اخبار الحیات کو بتایا کہ غیرملکی سرمایہ کاروں کے لئے گرین کارڈ کی تجویز کی منظوری کے بعد اس کا اجراء شروع کر دیا جائے گا۔ گرین کارڈ کے حصول کے لئے سرمایہ کاری اور اس سے متعلقہ شعبوں میں خصوصی مہارت رکھنے والے غیرملکیوں کو ترجیح دی جائے گی۔