سعودی عرب میں غیر ملکیوں کیلئے انتہائی شاندار سہولت متعارف کروادی گئی، اب پہنچتے ہی۔۔۔

سعودی عرب میں غیر ملکیوں کیلئے انتہائی شاندار سہولت متعارف کروادی گئی، اب ...
سعودی عرب میں غیر ملکیوں کیلئے انتہائی شاندار سہولت متعارف کروادی گئی، اب پہنچتے ہی۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی حکومت نے مملکت میں نئے آنے والے ملازمین کے لئے انتہائی مفید سروس مفت متعارف کرواتے ہوئے غیر ملکیوں کا بہت بڑامسئلہ حل کر دیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق وزیر محنت مفرج الحقبانی نے دارالحکومت کے کنگ خالد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر مملکت میں نئے آنے والے ملازمین کی رہنمائی کے لئے مفت سروس کا افتتاح کردیا گیا۔ اس سروس کے تحت مملکت میں پہنچتے ہی غیر ملکی ملازمین کو مفت سم کارڈ دیا جائے گا، جس میں اندرون و بیرون ملک کال اور میسج کرنے کے لئے فری بیلنس بھی ہوگا۔

مزید جانئے: ’سعودی عرب نے اپنے بہترین ہتھیار سے خود کو ہی نشانہ بنالیا‘
اس سم کے ذریعے وزارت لیبر کے حکام سے راہنمائی کے لئے رابطہ کیا جاسکے گا جبکہ غیر ملکی ملازم اپنے ملک کے حکام سے بھی راہنمائی اور مشورہ لے سکے گا۔ سم کے ساتھ ملازمین کو جامع معلومات فراہم کی جائیں گی جن میں ان کے حقوق، فرائض، ذمہ داریوں اور قانونی معلومات کی تفصیل شامل ہوگی۔
وزارت محنت کے حکام کا کہنا تھا کہ مملکت میں آنے والے غیر ملکی ملازمین کی رہنمائی کے لئے یہ سہولت انتہائی اہم ثابت ہوگی۔ آنے والے چند ہفتوں کے دوران یہ سہولت مملکت کے دیگر اہم ائیرپورٹوں پر بھی متعارف کروادی جائے گی۔

مزید :

عرب دنیا -