ان 2 مغربی لڑکیوں کو سعودی فوج کہاں سے چھڑا کر لے آئی؟ ایسی خبر آگئی کہ پوری دنیا کے دل جیت لئے

ان 2 مغربی لڑکیوں کو سعودی فوج کہاں سے چھڑا کر لے آئی؟ ایسی خبر آگئی کہ پوری ...
ان 2 مغربی لڑکیوں کو سعودی فوج کہاں سے چھڑا کر لے آئی؟ ایسی خبر آگئی کہ پوری دنیا کے دل جیت لئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی اتحادی فورسز نے یمن کے حوثی باغیوں کے زیر قبضہ علاقے میں گھس کر ایک غیر معمولی آپریشن کرتے ہوئے باغیوں کے قبضے میں موجود دو فرانسیسی خواتین صحافیوں کو بازیاب کروا لیا ہے۔ دونوں خواتین کو بحفاظت ریاض ائیربیس پہنچادیا گیا ہے۔
نیوز ویب سائٹ العربیہ کے مطابق ان خواتین کو 2 نومبر کے روز اس وقت اغوا کیا گیا جب وہ صوبہ سعدا سے حاجہ صوبے کی جانب محو سفر ایک وفد میں شامل تھیں۔ صنعاءمیں موجود ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ دونوں خواتین صحافی نومبر کے آغاز میں یمن پہنچی تھیں۔ وہ اقوام متحدہ کی جانب سے امدادی سامان لانے والے ایک ہوائی جہاز پر یمن آئی تھیں۔

’یہ چیز لے لو اور مجھے پاس کر دو‘ شارجہ میں خاتون نے پولیس اہلکار کو ڈرائیونگ ٹیسٹ پاس کرنے کے بدلے کیا پیشکش کردی؟ جان کر آپ بھی اپنا سر پکڑ لیں گے
شمالی صوبے سعدا میں یہ دونوں خواتین متعدد مقامات پر حوثی باغیوں کے زیر قبضہ علاقے میں گئیں لیکن جب وہ حاجہ صوبے کی جانب جارہی تھیں تو انہیں اغوا کرلیا گیا۔ اغوا کاروں نے ان سے کیمرے چھین لئے اور ان میں موجود تمام تصاویر بھی ڈیلیٹ کردیں۔


رپورٹ کے مطابق امدادی کارکنوں یا صحافیوں کو حوثی باغیوں کی جانب سے اغوا کئے جانے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔ گزشتہ تین سال کے دوران امدادی کارکنوں اور غیر ملکی صحافیوں کو اغوا کئے جانے کے متعدد واقعات پیش آچکے ہیں۔

مزید :

عرب دنیا -