ایسے کپڑے کیوں پہنے،بھائی کا اپنی سگی بہن کے ساتھ ایسا سلوک کہ انسانیت کانپ جائے

ایسے کپڑے کیوں پہنے،بھائی کا اپنی سگی بہن کے ساتھ ایسا سلوک کہ انسانیت کانپ ...
ایسے کپڑے کیوں پہنے،بھائی کا اپنی سگی بہن کے ساتھ ایسا سلوک کہ انسانیت کانپ جائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قاہرہ(مانیٹرنگ ڈیسک) مصر میں ایک نوجوان نے تنگ کپڑے پہننے پر بہن کو قتل کر دیا۔ ایمریٹس 24/7کی رپورٹ کے مطابق یہ ملزم مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں اپنی شادی شدہ بہن سے ملنے اس کے گھر گیا۔ وہاں اس کی ایک چھوٹی بہن بھی موجود تھی جس نے نازیبا لباس پہن رکھا تھا۔ ملزم کی بڑی بہن نے پولیس کو بتایا کہ ”لباس کے معاملے پر دونوں میں جھگڑا ہوا۔ میرے بھائی نے چھوٹی بہن کو لباس تبدیل کرنے کو کہا لیکن اس نے انکار کر دیا۔ اس پر وہ غصے میں آ گیا اور کچن میں جا کر چھری اٹھالایا اور اس پر حملہ کر دیا۔اس نے چھری سے میری بہن کو کئی بار زخمی کیا۔ میں خوفزدہ ہو گئی تھی اس لیے اپنی بہن کو نہ بچا سکی۔ مجھے خوف تھا کہ وہ غصے میں آ کر مجھے اور میرے بچوں کو بھی قتل نہ کر دے۔“رپورٹ کے مطابق ملزم واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گیا۔

مزید :

عرب دنیا -