ہاتھوں میں بندوقیں اُٹھائیں سعودی عرب کے خلاف لڑنے کیلئے تیار ان خواتین کا تعلق دراصل کس عرب ملک سے ہے؟ جواب تمام اندازے غلط ثابت کردے گا، سعودی عرب کیلئے اب تک کی سب سے پریشان کن خبر آگئی

ہاتھوں میں بندوقیں اُٹھائیں سعودی عرب کے خلاف لڑنے کیلئے تیار ان خواتین کا ...
ہاتھوں میں بندوقیں اُٹھائیں سعودی عرب کے خلاف لڑنے کیلئے تیار ان خواتین کا تعلق دراصل کس عرب ملک سے ہے؟ جواب تمام اندازے غلط ثابت کردے گا، سعودی عرب کیلئے اب تک کی سب سے پریشان کن خبر آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

صنعاء(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی اتحاد اور حوثی باغیوں کے مابین جنگ میں ہزاروں افراد موت کے گھاٹ اتر چکے ہیں۔ اقوام متحدہ کی طرف سے بھی اس قضیے کے حل کی کوششیں جاری ہیں۔ گزشتہ روز اقوام متحدہ کے ایک سفارت کار نے یمنی صدر عبدالربو منصور حادی سے ملاقات کی تاکہ سیزفائر کے کسی معاہدے پر اتفاق ہو سکے اور مسئلے کا کوئی سیاسی حل نکالا جا سکے لیکن اس کے اگلے روز ہی یمن کی سینکڑوں خواتین جنگجو سڑکوں پر نکل آئیں۔ انہوں نے مشین گنوں اور راکٹ لانچرز جیسے بھاری اسلحے کے ساتھ ساتھ اپنے بچے بھی اٹھا رکھے تھے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق ان یمنی جنگجوخواتین کا سڑکوں پر نکلنے کا مقصد سعودی اتحاد کو سخت پیغام دینا تھا۔

پاکستانی خواتین نے سعودی عرب میں اپنی آواز بلند کرنے کا ایسا طریقہ ڈھونڈ نکالا کہ جان کر آپ بھی داد دئیے بغیر نہ رہ پائیں گے
رپورٹ کے مطابق ان یمنی جنگجو خواتین نے دارالحکومت صنعاءمیں بھاری ہتھیار اٹھائے سعودی مخالف ریلی نکالی۔ وہ حوثی باغیوں کی حمایت میں نعرے بازی بھی کرتی رہیں۔یہ تمام خواتین نقاب پوش تھیں اور انہوں نے سیاہ عبائے پہن رکھے تھے۔ریلی میں انہوں نے اسلحے کے ساتھ اپنے کم عمر بچوں کو بھی اٹھا رکھاتھا۔ اقوام متحدہ کے اعدادوشمار کے مطابق سعودی اتحاد نے مارچ 2015ءسے حوثی باغیوں کے خلاف جنگ شروع کی ہے۔ تب سے اس تصادم میں 3ہزار سے زائد عام شہریوں کی ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔ اس اضافے سے عام شہریوں کی ہلاکتوں کی تعداد 10ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔یمن عرب دنیاکا غریب ترین ملک ہے جس میں سعودی اتحاد کی مداخلت کے بعد سے بدامنی کی صورتحال انتہائی سنگین ہو گئی ہے۔ اقوام متحدہ نے یمن میں شہریوں کی بدترین صورتحال کو دنیا کے بدترین انسانی بحران کا درجہ دے رکھا ہے۔

مزید :

عرب دنیا -